تازہ تر ین

تھیلے سیمیا موذی مرض ، بچاﺅ کیلئے معیاری سہولتیں دینگے بلوچستان پاکستان کا مستقبل، بے پناہ وسائل سے استفادہ کیا جائے تو پاکستان پائیدار ترقی کریگا : عثمان بزدار کی بلوچ طلبا سے گفتگو

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے90شاہراہ قائد اعظم پر تھیلے سیمیا کے مریضوںکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعلیٰ تھےلے سےمےاکے بچوں میں گھل مل گئے۔وزیراعلیٰ نے مرےض بچوںسے ہاتھ ملاےا، انہےں پےار کےا اور ان سے گپ شپ کی۔وزےراعلیٰ نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے گلشن کا پھول ہیں۔ہم اپنے گلشن میں مہکنے والے ان پھولوں کو مرجھانے نہیں دیں گے ۔تھیلے سیمیا جیسے موذی مرض سے بچاﺅ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ےہ اےک موروثی بےماری ہے اورضروری تدابےر اختےارکر کے اس مرض کا خاتمہ کےا جاسکتا ہے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے شادی سے پہلے تھےلے سےمےاٹےسٹ لازم قراردےنے کےلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شادی سے قبل تھےلے سےمےا ٹےسٹ لازم قرار دےنے کا بل اسمبلی مےں لائے گی اور ےہ بل تھےلے سےمےا کے مرض مےں روک تھام مےں موثر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تھےلے سےمےا ٹےسٹ لےب کا دائرہ کار ڈوےژن کی سطح تک بڑھاےا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے مےں تھےلے سےمےا ٹےسٹ لےب ہر ضلع مےں قائم کی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ تھےلے سےمےا جےسے موذی مرض سے بچاو¿ کےلئے پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل ترجےحی بنےادوں پر مہےا کرےگی۔صحت کے شعبہ مےں بہت بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔مےں ہےلتھ کےئر کے حوالے سے موجود مسائل کا خود گواہ ہوں اور ناکافی طبی سہولتوں کے باعث مےںنے مرےضوں کو اپنے ہاتھوں مےںدم توڑتے دےکھا ہے ۔تحرےک انصاف کی حکومت صحت کی بہتری کے لئے دن رات کام کرےگی۔پانچ سال مےں ہےلتھ کےئر کی معےاری سہولتوں کی فراہمی کےلئے وہ کام کرےںگے جو 70سال مےں نہےں ہوئے۔شعبہ صحت مےںحقےقی تبدےلی لا کر دکھائےںگے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو صحت کی معےاری سہولتےں دےنے کےلئے فنڈز مےں کمی نہےں آنے دےںگے۔ ڈاکٹر ےاسمےن راشد متحرک وزےرصحت ہےںاورمحنت سے کام کررہی ہےں۔انہوںنے کہاکہ تھےلے سےمےا کے مرےضوں کی دےکھ بھال اوران کا علاج معالجہ کرنے والے افراد ،شخصےات ،ڈاکٹر اور اداروں کی خدمات لائق تحسےن ہےں اورےہ تمام لوگ نےک فرےضہ سرانجا م دے رہے ہےں اور تھیلے سیمیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے عظیم لوگوں کی شاندارخدمات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہےے۔انہوں نے کہاکہ تھیلے سیمیا جیسی بیماری کو شکست دینے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔ صوبائی وزےر صحت ڈاکٹر ےاسمےن راشدنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تھےلے سےمےا کے مرےض معاشرے کے مفےد شہری بن رہے ہےں اورپنجاب مےں تھےلے سےمےا سے بچاو¿ کا اےک بڑا پروگرام کامےابی سے چل رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ شادی سے قبل تھےلے سےمےا کا ٹےسٹ لازم قراردےنے کے حوالے سے بل جلد اسمبلی مےں لارہے ہےں ۔صدر تھےلے سےمےا فےڈرےشن آف پاکستان لےفٹےننٹ جنرل(ر)معےن الدےن حےدر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تھےلے سےمےا سے بچاو¿ کا پروگرام کامےابی سے چلانا خوش آئند ہے ۔حکومت اور پرائےوےٹ سےکٹر کے تعاون سے اس پروگرام مےں مزےد بہتری آئے گی۔خون رضا کارانہ طورپر عطےہ کرنے کےلئے شعوراجاگر کرنا ضروری ہے ۔جنرل سےکرٹری تھےلے سےمےا فےڈرےشن پنجاب ڈاکٹر سےد حسنےن جعفری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا تھےلے سےمےا بچاو¿پروگرام 36اضلاع مےں کام کررہا ہے ۔لاہور سمےت چار بڑے شہروں مےں تھےلے سےمےا ٹےسٹ لےبز کام کررہی ہےں۔ وزےراعلیٰ نے تھیلے سیمیا کے مریضوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سے بلوچستان ریذیڈنشل کالجخضدار کے طلباءکے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ فرداً فرداً خود ہر طالب علم کی نشست پر گئے اور لاہور آمد پر انہیں خوش آمدید کہا-وزیراعلیٰ نے طلباءسے ہاتھ ملایا اور ان کے مطالبات کے حل کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی-وزیراعلیٰ نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور قوم کو نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں- بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اوربلوچستان میں بے پناہ وسائل موجودہیں-ان وسائل سے بھرپور استفادہ کیاجائے تو بلوچستان کے ساتھ پاکستان بھی پائیدارترقی کرے گا-انہوں نے کہاکہ پنجاب آپ کا اپنا گھر ہے اورہم اپنے بلوچ طلبا ءکا پنجاب کے دل لاہور آمد پر خیرمقدم کرتے ہیں-بلوچستان کے طلباءکا یہ دورہ دونوں صوبوں میں رابطے بڑھانے کا ذریعہ بنے گا-طلباءکے دوسرے صوبوں کے دوروں سے بھائی چارے ، یکجہتی ، یگانگت اور پیار محبت بڑھتی ہے-جس طرح بلوچ طلباءپنجاب کے دورے پر آئے ہیں اسی طرح پنجاب کے طلباءبھی بلوچستان کا دورہ کریں گے-وزیراعلیٰ نے کہا ک ہمیں جس علاقے سے تعلق رکھتا ہوں اس کا آدھا حصہ بلوچستان میں ہے-میںکچھ برس قبل بلوچستان اور خضدار کا دورہ کرچکا ہوں،مجھے آپ کے مسائل کا علم ہے۔انشاءاللہ جلد بلوچستان کا دوبارہ دورہ کروں گا اور خضدار بھی جاﺅں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار90شاہراہ قائد اعظم پر تھیلے سیمیا کے مریضوںکے اعزاز میںمنعقدہ تقریب کے دوران تھےلے سےمےاکے مریض بچوں میں گھل مل گئے۔وزیراعلیٰ نے مرےض بچوںسے ہاتھ ملاےا، انہےں پےار کےا اور ان سے گپ شپ کی۔وزیراعلیٰ نے مریض بچوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جس پر بچے بہت خوش ہوئے-بعدازاں وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کے مطالعاتی دورے پر آئے بلوچستان ریذیڈنشل کالجخضدار کے طلباءکے وفد نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ پرمبنی معاشرہ کسی بھی ملک کی سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کےلئے ایک ناگزیر ستون ہے- انسانی حقوق کی پاسداری اور احترام نہ کرنے والے معاشرے اپنا وجود کھو بیٹھتے ہیںاور ایسے معاشروں میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے-وزیراعلیٰ نے انسانی حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میںکہاکہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور آئین پاکستان میں ملک کے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں-وزیراعلیٰ نے کہاکہ دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد نے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی اور لافا نی پیغام دیا ہے۔ دین اسلام میں انسانی حقوق کی قدرواہمیت اورتحفظ کےلئے اقدامات کو اہم حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور آئین کی بالا دستی پاکستان تحریک انصاف کا نصب العین ہے اور نئے پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق ملیں گے۔وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزےر ٹرانسپورٹ جہانزےب کھچی اوراےم اےن اے اورنگزےب کھچی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain