تازہ تر ین

نیب زدہ اشتہاراتی ایجنسیوں کے ذریعے ادائیگی کیخلاف سی پی این ای کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی(پ ر) سندھ حکومت کے ذمہ اخبارات کے واجب الادا بقایاجات کی براہ راست اخبارات کو ادائیگی کے بجائے بدعنوان، نادہندہ اور نیب زدہ اشتہاراتی ایجنسیوں کے ذریعے ادائیگیوں کے خلاف کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایڈیٹروں، کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماو¿ں ، سینئر صحافیوں اور میڈیا برادری کے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ، طاہر نجمی، سعید خاور، مظفر اعجاز، اعجازالحق، احمد اقبال بلوچ، غلام نبی چانڈیو، عبدالخالق علی، عدنان ملک، فقیر منٹھار منگریو، میاں طارق جاوید، محمد طاہر، شیر محمد کھاوڑ، زاہدہ عباسی ، حمیدہ گھانگھرو ، کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک، جنرل سیکریٹری مقصود یوسفی، کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حسن عباس، فہیم صدیقی اور جی ایم جمالی سمیت دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات کو واجبات کی ادائیگی کے نام پر بدعنوان، نادہندہ اور نیب زدہ اشتہاراتی ایجنسیوں کو سندھ حکومت کی جانب سے قومی خزانے سے خطیر رقم دی جا رہی ہے جبکہ سندھ حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ اس سے قبل بھی بدعنوان، نادہندہ اور نیب زدہ اشتہاراتی ایجنسیوں نے اخباری اداروں کو اربوں روپے کے واجبات حکومت سندھ سے وصولی کے باوجود اخبارات کو ادا نہیں کئے جس سے اخباری ادارے تاحال شدید مالی بحران میں مبتلا ہیںجبکہ صحافی اور دیگر اخباری کارکن تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی مرتبہ اخبارات کو براہ راست ادائیگیوں کی یقین دہانی کرانے کے باوجود سندھ حکومت ایک مرتبہ پھر کروڑوں روپے اخبارات کے واجبات نیب زدہ / نادہندہ اشتہاراتی ایجنسیوںکو دیئے جا رہے ہیں۔ سی پی این ای کا مو¿قف ہے کہ اخبارات کے واجبات کی ادائیگی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے چنانچہ صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے اخباری اداروں کے واجبات کی اشتہاراتی ایجنسیوں کی بجائے اخباری اداروں کو براہ راست ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں ورنہ سندھ حکومت کے عوامی خزانے سے ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ادائیگیوں کے باوجود اخبارات کو ادائیگیاں ممکن نہ ہو سکے گی۔ مظاہرے کے دوران مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری عمران عطا سومرو کے ہمراہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی این ای کے مطالبات کی بھرپور تائید کی اور سی پی این ای کے وفد کو کل اپنے دفتر میںملاقات کی دعوت دیتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے اخبارات کے واجبات کی فوری اور براہ راست ادائیگیوں کا طریقہ کار وضح کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مظاہرے میں قاضی اسد عابد، عبدالرحمان منگریو، مدثر عالم، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، عثمان عارب ساٹی، صحبت برڑو، عبدالقیوم خان، ذوالفقار راجپر، قاضی سجاد اکبر، ممتاز علی، سید رضا شاہ، اعجاز ناپیو، حسینہ جتوئی، سدرہ کنول، جعفر جتوئی، کاشف حسین میمن، رفاقت تنولی، شبیر مظہر، اصغر علی، وحید مشوری، عبدالوہاب سومرو، جاوید شیخ، عبید صدیقی، ناصر ناز، منصور کورائی، یووراج گرمانی، عمران شہزاد، محمد احمد، قاضی آصف، نعیم، حمزہ، مشتاق میرانی، اختر حسین، طاہر تنولی، خالد غوری، اللہ بخش سومرو، ریاض احمد کھتری، جمیل چانڈیو، سہیل احمد، حسیب کاظم، جمیل چانڈیو، اللہ بخش راٹھوڑ، شکیل احمد، عمران کورائی، سیمہ منیر، عامر خٹک، عامر وحید، عزیز مغل، ہارون رشید، فرزانہ خان، ثاقب خان، ولید خان، ماجد سومرو، مجیب سندھیلو، اوم پرکاش، محمد تنویر، طفیل خان ، ناصر خٹک،اور نور محمدسمیت بڑی تعداد میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain