تازہ تر ین

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس ہفتے کو طلب کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں رہ جانے والی وزارتوں اور ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ وفاقی وزرائ و مشیر اپنی اپنی وزارتوں سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم ہاو¿س میں وفاقی کابینہ کا پیر کو ہونے والا خصوصی اجلاس 9 گھنٹے تک جاری رہا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے 26 وزرائ کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کیلئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain