تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ا?ج شام وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگا جس میں وزارت خزانہ، پاور ڈویڑن اور پیٹرولیم کے وزراء شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں دوسرے اداروں کے سینئر حکام بھی شریک ہوں گے۔واضح رہےکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ہفتے سے گیس فیلڈز میں خرابی کا دعویٰ کیا ہے جس سے انڈسٹریز اور رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہے۔ایک ہفتے کے دوران سندھ بھر میں 4 دن سی این جی اسٹیشنز بھی بند رہے اور سوئی سدرن نے غیرمعینہ مدت تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کردی ہے۔سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بسیں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے جس سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain