تازہ تر ین

افغانستان میں فضائی حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک

کابل(ویب ڈیسک) افغان ایئر فورس کے فضائی حملے میں 8 طالبان جنگجو مارے گئے جب کہ 4 شدید زخمی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں انٹیلی جنس اہلکاروں کے قافلے پر حملے کے بعد افغان فضائیہ نے صوبے ارزگان میں مشترکہ فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 جنگجو ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔افغان فوج کے دستے 205 اتل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ خفیہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد کیا گیا۔ آپریشن میں کلیدی کردار بھی افغان دستے 205 نے ادا کیا جس میں اتحادی افواج کی معاونت بھی شامل تھی۔افغان فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان جنگجو ارزگان صوبے کے شہر ترین کوٹ میں جمع ہورہے تھے ، جہاں ایک خفیہ اجلاس جاری تھا جس میں حکومتی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز انٹیلی جنس اہلکاروں کے قافلے میں خود کش کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جن میں 4 انٹیلی جنس اہلکار اور 8 عام شہری شامل ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain