تازہ تر ین

سارہ علی خان برقع پہن کر فلم ”کیدر ناتھ“ دیکھنے پہنچ گئیں

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان برقع پہن کر اپنی فلم ”کیدر ناتھ“ دیکھنے سینما پہنچ گئیں۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنی پہلی فلم ”کیدر ناتھ“ کو لے کر بہت پرجوش ہیں جب کہ شائقین اور ناقدین کی جانب سے بھی سارہ علی خان کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے جسے دیکھنے سارہ برقع پہن کر خود سینما پہنچ گئیں۔فلم ”کیدر ناتھ“ کی شریک مصنفہ کنیکا نے اپنے انسٹاگرام پر اکاﺅنٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں سارہ علی خان ان کے ساتھ برقع میں نظر آرہی ہیں جب کہ دوسری تصویر میں سارہ نے نقاب بھی کیا ہوا ہے تاکہ لوگ انہیں پہچان نہ سکیں۔کنیکا نے لکھا سارہ فلم ”کیدر ناتھ“ کے لیے لوگوں کا پیار دیکھنے نصرت بن کر خود مقامی سینما پہنچ گئیں اور شائقین کے ساتھ فلم’کیدارناتھ‘ دیکھی۔واضح رہے کہ فلم ”کیدرناتھ“ کولوگوں کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہاہے فلم ریلیز سے اب تک 27 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain