تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ اولمپک چیمپئن ارجنٹائن کا بھی بو ریا بستر گول

بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک) 14ویں ہاکی ورلڈکپ میں اولمپک چمپئن ارجنٹائن کاسفربھی تمام ہوگیا۔ انگلینڈنے 3-2سے فتح سمیٹ کر کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔دفاعی چمپئن آسٹریلیانے فرانس کیخلاف باآسانی 3-0سے کامیابی حاصل کی اورفائنل فورمیں جگہ بنائی۔میگا ایونٹ میں آج بقیہ دونوں کوارٹرفائنلزکھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ جرمنی اور بلجیم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان بھارت اور ہالینڈ آمنے سامنے ہوں گی۔بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں جاری میگا ایونٹ اختتام کی جانب گامزن ہے۔پہلے کوارٹرفائنل میں اولمپک چمپئن ارجنٹائن اورانگلینڈکے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔دوسرے کوارٹرمیں گونزالو پیلٹ نے پینلٹی کارنرپر گول داغ کر ارجنٹائن کو سبقت دلائی۔بیری مڈلٹن نے 27ویں منٹ میں گول کرکے حساب برابرکردیا۔تیسراکوارٹرختم ہونے سے چند لمحات قبل ویل کالنن نے گول کرکے انگلش ٹیم کو برتری دلادی۔آخری کوارٹرکے تیسرے منٹ میں گونزالوپیلٹ نے گول کرکے میچ برابرکردیا۔اگلے منٹ میں ہیری مارٹن نے گول داغ کرانگلینڈکی سبقت 3-2کردی جوکھیل کے اختتام تک برقراررہی۔میگا ایونٹ کے دوسرے کوارٹرفائنل میں دفاعی چمپئن آسٹریلیانے فرانس کیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا اورحریف ٹیم کو میچ میں واپسی کو کوئی موقع نہیں دیا۔چوتھے منٹ میں جیریمی ہیوارڈنے آسٹریلیا کو سبقت دلادی۔دوسرے کوارٹرمیں بلیک گوویرنے برتری دوگنا کردی۔تیسرے کوارٹرکے 7ویں منٹ میںایرن زیلوسکی نے آسٹریلیا کا سکو ر 3-0 کردیا جواختتام تک برقراررہا۔میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنل آج کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ جرمنی اور بلجیم کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل میچ میزبان بھارت اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

سیمی فائنلز 15 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain