تازہ تر ین

امن اور ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے: آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستانی عوام کے بہترین مفاد، امن و استحکام اور ترقی کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیرصدارت 216 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹریٹیجک اور انوائرمینٹ پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی کا خصوصی طور پر جائزہ لیتے ہوئے داخلی سیکیورٹی سے متعلق جاری آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ ایل او سی سمیت مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ کانفرنس میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے علاقائی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جب کہ کانفرنس میں جاری افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار بھی کیا گیا، فورم نے افغان جنگ کے پرامن منطقی اختتام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کی ہے۔کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے فوجی آپریشنز نے ملک کی سلامتی صورتحال کومثبت سمت پرڈالا ہے۔جب کہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کہا کہ پاکستانی عوام کے بہترین مفاد، امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain