تازہ تر ین

علی ظفرایشیا کے پُرکشش مردوں میں شامل

کراچی(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر ایشیا کے 50 پ±رکشش مردوں میں آٹھویں نمبرپر آئے ہیں۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال ایشیا کے 50 پ±رکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے باصلاحیت گلوکارو اداکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
بی ٹی ایس بینڈ
فہرست میں جنوبی کوریا کے نامور پوپ بینڈ بی ٹی ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس گروپ کے تمام ممبرز ایشیا کے 50 پر کشش مردوں میں سب سے زیادہ پ±رکشش مرد قرار پائے ہیں۔ بی ٹی ایس کو بینگٹم بوائز بھی کہاجاتا ہے اور اس بینڈ میں سات ممبرزوی، جے ہوپ، آر ایم، جن، جیمن، جونکوک اورسوگا شامل ہیں۔
ویوان دسینا
فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی ٹی وی اداکار ویوان دسینا شامل ہیں۔
شاہد کپور
بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور رواں سال کے تیسرے پ±رکشش مرد قرار پائے ہیں۔
زین ملک
پاکستانی نڑاد برطانوی گلوکارزین ملک ایشیا کے 50 پ±رکشش مردوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔
ہریتھیک روشن
ناموربالی ووڈ اداکار ہریتھیک روشن بھی ایشیا کے پ±رکشش مردوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کا نمبر پانچواں ہے۔
محسن خان
بھارتی ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ٹی وی ا?رٹسٹ محسن خان چھٹے پ±رکشش مرد قرار پائے ہیں۔
گرمیت چوہدری
بھارتی ٹی وی کے ایک اوراداکارگرمیت چوہدری بھی رواں سال ایشیا کے پ±رکشش مردوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کا نمبر ساتواں ہے۔
علی ظفر
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارواداکارعلی ظفر رواں سال ایشیا کے ا?ٹھویں پ±رکشش مرد قرار پائے ہیں۔ علی ظفرنے اپنا نام فہرست میں شامل ہونے پرایسٹرن ا?ئی میگزین کے ایڈیٹر اسجد نظیر اورتمام مداحوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کے لیے ووٹ کیا۔ انہوں نے مزید لکھا ا?پ کی محبت سرا?نکھوں پر لیکن میں نے کبھی خود کو اس عزت کے قابل نہیں سمجھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain