تازہ تر ین

سردی آتے ہی گیس بحران پیدا ہوگیا، حکوت کی نااہلی سامنے آگئی: سیف الرحمان ، کرتارپور بارڈر کھولنا اچھا اقدام، پاکستان اور بھارت کو ویزا ختم کردینا چاہیے: افضال ریحان ، پاکستان کو ایران سے گیس لینی چاہیے، تاپی منصوبہ گیس کہاں گیا: ضمیر آفاقی ، سقوط ڈھاکہ میں پہلی تو انتظامی ناکامی ہے، افسر شاہی کو لگام ڈالنا ہوگی: ناصر قریشی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں‘ تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار میاں سیف الرحمان نے کہا ہے کہ سردی آتے ہی گیس بحران سامنے آ گیا‘ حکومت اس بحران پر قابو تو پالے گی تاہم اس کی کیا قیمت ادا کرنا ہو گی‘ حکومت کی نااہلی سامنے آئی ہے۔ آنے والے وقت میں مزید ایسے بحران آ سکتے ہیں حکومت کو ایسے وقت سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیار ہونا چاہئے۔ نیب کو بلاامتیاز احتساب کرنا چاہئے‘ ماضی کی طرح اس میں مداخلت کا سلسلہ بالکل نہیں ہونا چاہئے۔ فیسیں کم کرنے کے معاملہ پر ایف آئی اے کو درمیان میں لانے کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ کام ڈنڈے کے زور پر کیا جانا مناسب نہیں ہوتا‘ سکولز کا بند ہونا طالب علموں کیلئے نقصان دہ ہو گا۔ سدھو کیخلاف پاکستان سے حنوط شدہ پرندہ لیجانے پر کیس کرنے سے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ کالم نگار افضال ریحان نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ آج تک ہم گیس بجلی میں خودکفیل نہیں ہو سکے۔ گیس بحران سے اسد عمر کا ہنگامی بنیاد پر قطر جانا اچھا اقدام ہے تاہم حکومتوں کو کام ہنگامی بنیادوں پر ہی کرنے کی عادت ترک کرنی چاہئے۔ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ درست اقدام ہے۔ پی اے سی کو اختیار حاصل ہونا چاہئے کہ وہ تمام اداروں کو چیک کر سکے۔پاکستان میں کام کم ہوتا ہے نمائش زیادہ ہوتی ہے۔ سرکاری سکولوں کو کس نے ٹھیک کرنا ہے۔ انتہاپسندی صرف بھارت میں ہی نہیں پاکستان میں بھی ہے۔ کرتارپور بارڈر کھولنا اچھا اقدام تھا۔ پاکستان اور بھارت کو اپنے شہریوں کو آنے جانے کی سہولت دینی چاہئے‘ ویزہ ختم کر دینا چاہئے۔سینئر صحافی ضمیر آفاقی نے کہا کہ خرابی کام میں نہیں نیت میں نظر آ رہی ہے۔ پاکستان کو ایران سے گیس لینی چاہئے۔ تاپی گیس منصوبہ کہاں گیا‘ 9کارگو جہاز ایل این جی کے کھڑے ہیں حکومت ان کی طرف جانے کی بجائے قطر کی جانب بھاگ رہی ہے۔ تاثر بول رہا ہے کہ صرف ایک جماعت کا احتساب ہو رہا ہے۔ فیس کم نہ کرنے والے سکولز کیخلاف ایف آئی اے کے بجائے محکمہ تعلیم کو ایکشن لینا چاہئے تھا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ سکولز بند نہیں کرنے مگر کئے جا رہے ہیں۔ تعلیم کی مفت فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے‘ انتہاپسندی جہالت اور غربت میں بھارت سرفہرست ہے تاہم پاکستان بھی اس کی لسٹ میں زیادہ دور نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کو سکھ چین چاہئے تاکہ اپنے عوام کی حالت کو بہتر بنا سکیں۔سینئر تجزیہ کار ناصر قریشی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے پرویز خٹک کو 13لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ قانونی ماہرین کو بتانا چاہئے کہ کیا یہ جرمانہ سزا کی مد میں آتا ہے اور اس پر نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ ایف آئی اے نے فیس کم نہ کرنے پر 16سکول سیل کر دئےے ہیں کیا سکولز کو بند کرنا بہتر اقدام ہے۔ عوام کو شعور دینا چاہئے کہ حکومت سے مراد صرف سیاستدان نہیں ہوتے بیورو کریٹس بھی ہوتے ہیں۔ سقوط ڈھاکہ اول میں اتنظامی ناکامی تھی۔ بلوچستان سندھ میں بھی انتظامی ناکامی ہی نظر آتی ہے۔ افسرشاہی کو لگام ڈالنا ہو گی‘ بڑے نجی تعلیمی اداروں کو پابند کرنا چاہئے کہ 20فیصد غریب بچوں کو مفت تعلیم دیں‘ نام نہاد سکیولر بھارت کو سرحد کے ایک حنوط شدہ پرندے سے بھی خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain