تازہ تر ین

با اثر بھتیجے بیوہ چچی کی جائیداد پر قابض ، متاثرہ کا بیٹا پولیس نے گرفتار کر لیا ، نجمہ بی بی کی کال پر خبریں ٹیم پہنچ گئی، خاتون کا خبریں کی وساطت سے وزیر اعلیٰ سے انصاف دلانے کیلئے اپیل

گگومنڈی (نامہ نگار) بھتیجوں نے بیوہ چچی پرزمین تنگ کردی۔ پولیس کی ملی بھگت سے با اثر بھتیجوں نے جائیداد پر قبضہ کرلیا، تین دکانوں کا سامان باہر پھینک دیا۔ ملزمان سرعام بازارمیں اسلحہ کی نمائش کرتے رہے۔ درخواست دینے پر پولیس نے بیوہ کے بیٹے ابوبکر کوہی حوالات میں بندکردیا۔ بیوہ کی فون کال پرخبریں ٹیم اس کے گھر پہنچ گئی۔ خبریں کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف دلائے جانے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کی رہائشی نجمہ بی بی جس کا خاوند نذیراحمد فوت ہوچکا ہے کی فون کال پر گزشتہ روز خبریں ٹیم جب اس کے گھر پہنچی تو اس نے بتایا کہ میرے دو یتیم بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ گگومنڈی میں میری تین دکانیں ہیں جنہیں کرایہ پر دے کر اپنا اور اپنے یتیم بچوں کا پیٹ پال رہی ہوں۔ میرے بااثررشتہ دارعبدالسلام، سلیم وغیرہ جو میرے خاوند کے بھتیجے ہیں اپنے مسلح ساتھیوں سمیت میری تینوں دکانوں پر قبضہ کرلیا اور دکان میں موجود کرایہ داروں شیخ فیض، محمد عمران اور ریاض احمد کا سامان زبردستی اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ میں متعدد بار امداد لینے کیلئے تھانہ گگومنڈی گئی لیکن مقامی ایک انتہائی با اثر بزنس مین کے کہنے پر پولیس میری بات نہیں سن رہی ہے۔ بیوہ نجمہ بی بی نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس اور مقامی بزنس مین کی ایماءپردن دیہاڑے مسلح ہوکرہماری دکانوں کاسمان باہرپھینکاملزمان دن دیہاڑے بازارمیں اسلحہ لہراکرخوف وحراس پھیلاتے رہے لیکن اطلاع کے باوجودصرف چندفرلانگ کے فاصلہ پرموجودپولیس نے وہاں آناگوارانہیں کیا۔متاثرہ خاتون نے کہاکہ ہماری درخواست پرپولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کی بجائے الٹامیرے بیٹے ابوبکرکودودن حوالات میں بغیرکسی مقدمہ کے بندکرکے اس کی ایک ملزم کے ساتھ انسدادی کاروائی کردی۔متاثرہ بیوہ نجمہ بی بی نے روزنامہ خبریں کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اورڈی پی اووہاڑی سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain