تازہ تر ین

پاک فوج کی نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع

 لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پاک فوج کی نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع کردی۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فرید کورٹ ہاؤس پاک فوج سمیت دیگر حساس ادارے کی بڑی تعداد میں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کا فراڈ سامنے آنے ہر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن محمد اصغر جوئیہ نے انکوائری شروع کردی۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں خالد نے ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹی فرید کورٹ ہاؤس کے دیگر افسران کو 20 دسمبر کو مکمل ریکارڈ سمیت خود پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے گزشتہ 2 ماہ اکتوبر اور نومبر میں فرید کورٹ ہاؤس میں سیکڑوں کی تعداد میں آرمی آکشن گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کی، جس پر صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد نے ڈی جی ایکسائز سے پہلے ہی اس بارے میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain