تازہ تر ین

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی آج رات 8 بجے بحال کردی جائے گی، وزیر پیٹرولیم

 کراچی(ویب ڈیسک)  وفاقی وزیر پیٹرولیم  غلام سرور نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات  8 بجے سے سی این جی سیکٹر  کی گیس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل غلام سرور نے کہا کہ سندھ میں گیس کا بحران پیدا نہیں ہوا بلکہ پیدا کیا گیا، گیس بحران میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہے، گیس بحران کی وجہ سے نہ صرف سی این جی اور عوام کو نقصان ہوا بلکہ برآمدی نقصان بھی ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی گیس کے حوالے سے اولین ترجیح گھریلو صارفین ہیں تاہم سی این جی سکیٹرکوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے، سندھ میں سی این جی سیکٹرکی گیس آج رات 8 بجے بحال کردی جائے گی جب کہ سندھ کی دوفیلڈز کی کم ہونے والی پیداوارایک دو دن میں بحال ہوجائے گی۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کی ہفتے میں 3 دن لوڈشیڈنگ ضرور ہوگی اور کیپٹیوپاور پلانٹس کی حامل صنعتوں کو موسم سرما کے 3 ماہ میں 50 فیصد گیس سپلائی کی جائے گی، کپیٹیو انڈسٹری کو کل سے 50 فیصد گیس فراہم کریں گے جب کہ کیپٹیوپاورصنعتی یونٹس اپنی بجلی فروخت نہیں کرسکیں گے۔غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ 6،6 بار حکومتوں میں آنے والوں نے کراچی کوتباہ کردیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کے مسائل کو دیگر صوبوں کی طرح یکساں انداز میں حل کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain