تازہ تر ین

پولیس کا خاتون پر وحشیانہ تشدد ،بچی جلتے چولہے پر پٹخ دی

پاکپتن(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کا گھر سمجھ کر بے قصور خاتون کے گھر میں گھس گئے، حشیانہ تشدد،کمسن بچی کو جلتے چولہے پر پٹخ ڈالا، میڈیکل لیگل میں بھی خاتون پر تشدد اور بچی کے جسم جلنے کی تصدیق۔بتایا گیا ہے کہ محلہ کوکنانوالہ کی رہائشی بینش بی بی کے گھر میں رات گئے تھانہ سٹی کا سب انسپکٹر محمد اشرف درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کا گھر سمجھ کر گھس گیا،پولیس اہلکاروں نے خاتون کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر میں موجود کمسن بچی کو جلتے چولہے پر گرا دیا جس کے باعث بچی کا جسم بری طرح جھلس گیا،پولیس اہلکار گھر میں روتی ہوئی بچی کو چھوڑ کر خاتون کو تھانہ میں لے جا کر وحشیانہ تشدد کا تشدد کا نشانہ بنایا اور ناجائز حراست میں رکھا جس کے بعد خاتون کو چھوڑ دیا۔میڈیکل لیگل میں بھی ڈاکٹر نے خاتون پر تشدد اور بچی کا جسم جلنے کی تصدیق کر دی۔خاتون بینش بی بی نے ڈی پی او پاکپتن کو پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کےلیے درخواست دی ہے۔ڈی پی او ماریہ محمود نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔متاثرہ خاتون بینش بی بی نے بتایا کہ مجھے ڈی ایس پی نے انکوائری کےلیے بلوا کر اہلکاروں سے تھریٹ کروایا،چیف جسٹس مجھے انصاف فراہم کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain