تازہ تر ین

جیل ہمارا دوسرا گھر ہے، گرفتاری سے کیا ہوگا: آصف زرداری

ٹنڈوالہ یار( ویب ڈیسک ) سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف جب بھی کارروائی ہوتی ہے وہ اور مضبوط ہوجاتی ہے، جیل تو ہمارا دوسرا گھر ہے، ہماری گرفتاری سے کیا ہوگا۔ٹنڈو الہ یار میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، میں انہیں انڈر 16 کہتا ہوں انہیں کھیلنا آتا ہی نہیں، پکڑ دھکڑ چھوڑ دیں تو کوئی کام ہو۔آصف زرداری نے کہا کہ حکومت پکڑ دھکڑ اور بزنس مین کو مارنا چھوڑ دے تو دھندا بھی چلے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ ادارے کمزور ہوں، ورنہ ایک اور جارحانہ فورس ہے جسے غلط فہمی ہے کہ ہمیں کوئی خوف ہے، ہم ان کی حوصلہ افزائی نہیں چاہتے اس لیے ہم ہمیشہ انہیں گنجائش دیتے ہیں، ہمیں ان سے صرف غیر جانبداری لینی ہے، باقی پاور ہم خود لیں گے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ایف بی آر سےکلیکشن نہیں کر پا رہے کیونکہ ڈنڈے سے وصولی نہیں ہوسکتی، اندھوں کی حکومت ہے جنہیں سمجھ ہی نہیں، صوبے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا، اسلام آباد مضبوط ہونے سے ملک مضبوط نہیں ہوگا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان جانے نہیں دیا جا رہا، بلاول کو کہا گیا کہ آپ کے پی نہیں جا سکتے اسی روز عمران خان جاتے ہیں۔سابق صدر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں نہ اسٹاک ایکسچینج چل رہا ہے نہ دکانیں چل رہی ہیں، آپ دکانیں توڑ رہے ہیں، لوگوں کو روزگار دینےکا وعدہ کیا اور روزگار چھین رہے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو کچھ زیادہ حصہ ملا ہے لیکن اب بھی سندھ اور بلوچستان کو پورا حصہ نہیں دیا گیا ہے، تین وزرائے اعلیٰ حکومت کے اپنے بنائے ہوئے ہیں، وہ بولتے نہیں لیکن تکلیف سب کو ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے 63 فیصد ریوینیو حاصل ہوتا ہے، ہم 63 فیصد واپس نہیں مانگ رہے وہی مانگ رہے ہیں جو حصہ بنا ہے اور بلوچستان کا حصہ کم نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہاں بہت مشکلات ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain