تازہ تر ین

زرداری خاندان ، شریف برادران کا سیاسی مستقبل نہیں بہر حال پارٹیاں رہیں گی ، عمران خان کی نیت پر شک نہیں انہیں پتہ چل جائے کہ فلاں بندہ گڑبڑ ہے وہ اسے ہٹا دیں گے: حسن نثار کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ میں لوگوں کی اس بات سے کبھی اتفاق نہیں کرتا کہ اقتصادیات کسی ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے قوموں کے لئے سب سے بڑا چیلنج ان کی اخلاقیات ہوتی ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی کریم کو جو آخری نبی نہیں بھی مانتے وہ بھی کہتے ہیں آپ دنیا کے عظیم ترین لیڈر تھے اس کی وجہ بھی آپ کی اخلاقیات ہے۔اخلاقیات کا پیمانہ بالکل الگ ہے۔اخلاقیات کے تعاقب میں ہی اقتصادیات آتی ہے۔انسانوں کے اخلاقیات کو بلند کرنا بہت بڑے لیول کا کام ہے ۔ہمارے ملک میں اخلاقیات نہیں چیزوں میں ملاﺅٹ الگ بحث، اصل میں دودھ میں دودھ نہیں مرچوں میں مرچیں نہیں چائے کی پتی میں چائے نہیں۔ادویات دو نمبر ہیں ریڑھی والے سے لے کر اوپر تک سب چور ہیں۔چین نے جب کرپٹ لوگوں کو مارنا شروع کیا تو ملک بہتری کی جانب چل پڑا۔اخلاقیات تعمیر ہوں تو اقتصادیات بھی تعمیر ہوتی ہے۔ لوٹی ہوئی پوری دولت واپس لانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ کئی سالوں کی واردات ہے جو ڈاکوپکڑے جاتے ہیں پتہ چلتا ہے آدھی رقم تو وہ مجرے پرپہلے ہی لٹا چکے ہیں۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے طفیلے اپنی اپنی جماعتوں کا دفاع کر رہے ہیں ،ان میں سے کوئی ایک بھی اپنی اولاد کے سر پر ہاتھ رکھ کر نہیں کہہ سکتا میرا لیڈر کرپٹ نہیں۔ذاتی طور پر مجھے زرداری خاندان اور شریف برادران خاندان کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آتا پارٹیاں بہرحال زندہ رہتی ہیں۔اندرون سندھ تک سکڑ جانا بڑی سیاست نہیں۔نواز شریف کو حالات نے شاعر بنا دیا جو مجھے رونے بھی نہ دیا کی بات کرتے ہیں۔معیشت نہ راتوں رات بگڑتی ہے نہ بنتی ہے۔مجھے وزیراعظم عمران خان کی ٹیم میں کوئی غیر معمولی لوگ نظر نہیں آتے۔البتہ عمران خان کی نیت پر شک نہیں وہ چوری یا کرپشن نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا پیندہ دو سیاسی خاندانوں نے کھا لیا اب اس میں سمندر بھی ڈال دیں تو کیا ہو گا۔موجودہ حکومت میں کرپشن کے راستے رک گئے ہیں۔یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے ن لیگ نے زیادہ اجاڑہ پھیرا ہے یا پیپلز پارٹی نے لیکن ن لیگ والے کچھ زیادہ فنکار ہیں یہ تاجر ٹائپ لوگ بہت نیچے سے اٹھ کر اوپر آئے ہیں۔وائٹ کالر کرائم پکڑنا بہت پیچیدہ ہے۔ادارے تو گزشتہ حکومتوں نے تباہ کر دیے۔ میرے خیال میں وزارت اطلاعات ہونی ہی نہیں چاہئے۔عمران خان کے بارے میں جانتا ہوں اگر انہیں پتہ چل جائے فلاں بندہ گڑ بڑ ہے کرپٹ ہے یا عہدے کا اہل نہیں وہ اسے ہٹا دیتے ہیںنہ پتہ چلے تو الگ بات ہے آخر ان کی بھی دو ہی آنکھیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا تعلق داخلہ سے بہت گہرا ہے۔چین کی بات کرتے ہیں دوستی سمندر سے گہری ہے شہد سے میٹھی ہے لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہے ہم کیا ہیں ہمیں خود کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیاست میں دوست یا دشمن نہیں حلیف ہوتے ہیں یا مخالف ہوتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain