تازہ تر ین

طالبان چاہیں گے امریکہ افغانستان سے نکلے: جنرل (ر) امجد شعیب، بھارتی جاسوس نہال انصاری کی رہائی مثبت قدم ہے:رحیم اللہ یوسفزئی ، وزیراعظم ہاکی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنائیں: نوید عالم، موجودہ صورتحال کے ذمہ دار سب ہیں: حسن سردار ، کے پی کی طرح ہمیں الاﺅنسز دینے چاہئیں:صدر گورنمنٹ انجینئرز وقاص نذیر کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفاعی تجزیہ کارجنرل ر امجد شعیب نے کہا ہے کہ طالبان چاہیں گے کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کا ٹائم فریم دے۔امریکہ کی کوشش ہو گی طالبان کے چھوٹے موٹے مطالبات مان لئے جائیں کیونکہ ظاہر ہے امریکہ افغانستان سے مکمل طور پر نہیں نکلنا چاہتا۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا طالبان، امریکہ مذاکرات کامیاب ہوں۔امریکہ طالبان کو بات چیت میں الجھا کر سیز فائر چاہتا ہے۔اگر طالبان نہیں مانتے تو شاید سیز فائر کے لئے شاید پاکستاان کو ہی ڈومور کرنا پڑے لیکن اب شاید طالبان نہیں مانیں گے کیونکہ پاکستان کا طالبان پر پہلے جیتا اثرو رسوخ نہیں رہا۔تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے طالبان کی شوری کو اعتماد میں لیا جائے گا۔بڑا مطالبہ یہ ہے امریکہ افغانستان سے نکل جائے۔بھارتی جاسوس نہال انصاری کی رہائی مثبت اقدام ہے ۔بھارت کو بھی چاہئے غلطی سے بارڈر پار کرنے والوں کو چھوڑ دے۔سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم نے کہا کہ آج بھی پاکستان ورلڈ ہاکی میں چیمپئن ہے۔کلبس میں ہزاروں کھلاڑی بیٹھے ہیں لیکن جن لوگوں کی وجہ سے پاکستان گزشتہ ورلڈ کپ نہیں کھیل سکا ان کو ہی ٹیم کی باگ دوڑ دے دی۔وزیراعظم کو ہاکی کی اصلاحات کے لئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ سابق ہاکی منیجرحسن سردار نے کہا کہ ہاکی کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار سب ہی ہیں۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم اتنی مضبوط نہیں کہ ہالینڈ اور جرمنی سے جیت سکتی۔ہاکی میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔پورے پاکستان میں صرف ٹیم کے لئے ہاکی کے پچیس کھلاڑی تھے۔ثقلین نے مجھ سے بدتمیزی کی اس کو اس لئے ہٹا دیا۔ہاکی فیڈریشن کے پاس کیمپ چلانے کے لئے پیسے نہیں کچھ دیا بھی نہیں جاتا اگر پیسہ نہیں دینا تو ہاکی پاکستان میں بند کر دیں۔ صدر گورنمنٹ انجینئرزوقاص جاوید نے کہا کہ ہمارے مطالبات تنخواہ کے حوالے سے ہے کے پی کی طرح ہمیں بھی دیگر الاﺅنسز دیے جائیں ٹیکنیکل الاﺅنس دیا جائے۔صرف زبانی یقین دہانیاں کرائی جا رہیں ہیں عملا کچھ نہیں ہوتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain