تازہ تر ین

”خبریں“ کی خبر پر لائن مینوں سے سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج واپس

شاہدرہ(بیورو چیف)روزنامہ خبریں کی خبرپر ایکشن۔ایکسین فسٹ سرکل عطرت حسین نے سب ڈویژن لیسکو (واپڈا)فیض پور کے کرپٹ ،بدعنوان لائن سپرنٹنڈنٹ افضل خان سمیت سرکل بھر کے لائن مینوں کے پاس لائن سپرنٹنڈنٹ کے اضافی چارج کو معطل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اخبارات میں سب ڈویژن لیسکو (واپڈا)فیض پور کے کرپٹ لائن مین افضل خان کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے علاوہ لائن مین سے لائن سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض تعینات ہوکر علاقہ میں بجلی چوری کرانے اور صارفین کو ہراساں کرنے کی خبریں شائع ہوئیں تھیں ۔جس پر ایس ای فسٹ سرکل عطرت حسین نے سب ڈویژن لیسکو (واپڈا)فیض پور میں لائن مین افضل خان کی لائن سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر تعیناتی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے عہدہ ہٹا دیا ہے جبکہ لیسکو سرکل فیروزوالہ کے لائن مینوں کے پاس لائن سپرنٹنڈنٹ کے اضافی چارج کو معطل کرکے انکو عہدہ سے ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ یاد رہے کہ سب ڈویژن لیسکو(واپڈا)فیض پور میں تعینات کرپٹ لائن مین افضل خان نے اپنی لائن سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر تعیناتی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پورے علاقہ میں اپنے پرائیویٹ عناصر کے ہمراہ ایک نیٹ ورک بنا کر فیکٹریوں اور چھوٹے بڑے کارخانوں کے مالکان سے مبینہ طو ر پر مک مکا کرکے وسیع پیمانے پر بجلی چوری کرا رہا تھا اور اگر کوئی فیکٹری مالک لائن مین افضل خان کے حکم ماننے سے انکار ی ہوتا تو اس صارف کو بھاری بل بجلی بھجوا دیا جاتا تھا اس ضمن میں ایس ای فسٹ سرکل عطرت حسین نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے ۔ایس ای فسٹ سرکل عطرت حسین نے کہا ہے کہ کوئی بھی اہلکار یا افسر کرپشن اور بدعنوانی میں پایا گیا اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔متعلقہ ڈویژنز کے ایس ڈی اوز اور ایکسین سے لائن مینوں کے پاس اضافی چارج لائن سپرنٹنڈنٹس کے آرڈر ز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain