تازہ تر ین

بچوں کے سکولوں میں منشیات کی فروخت قابل مذمت فوری تدارک ہونا چاہئے:ناصراقبال ، بچوں کی پیدائش سے قبل جنس بتانا فطرت کے خلاف ہے:ضمیر آفاقی ، ماضی میں بسنت کو جشن بہاراں کا نام دیا جاتا تھا اوورسیز پاکستانی بسنت منانے آتے تھے:میاں افضل ، صحافیوں پر ماضی میں بھی تشدد ہوتا رہا حالیہ واقعہ آزادی صحافت پر حملہ ہے: ناصر قریشی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا کہ بڑے عرصے بعد برٹش ایئرلائنز کا پاکستان میں کام شروع کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ۔ برٹش ایئرلائن نے دہشت گردی کے واقعات کے سبب پاکستان میں سروس معطل کر دی تھی لیکن اب ہم بحالی کی جانب جا رہے ہیں اس سے پوری دنیا کو مثبت پیغام جانے کے اتھ پاکستان کا بہتر تشخص بھی ابھرے گا۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگارمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش سے قبل جنس بتانا فطرت کے خلاف ہے اس پر قانون سازی مثبت عمل ہے۔ بسنت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی چیز پر بابندی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے پابندی نہیں ہونی چاہئے۔ نقصان کی نسبت بسنت کی افادیت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے باعث معاشرہ تباہ ہو رہا ہے سکولوں میں منشیات بیچنے والوں کو کیفر کردار تک پہچانا چاہئے۔کالم نگار ناصر اقبال نے کہا اسلام آباد جیسے شہر میں منشیات کی اس طرح فروخت قابل تشویش ہے بچوں کے سکولوں میں منشیات کی فروخت انتہائی قابل مذمت ہے اس کا فوری تدارک ہونا چاہئے۔ برٹش ائرلائن پاکستان آنے سے کوئی انقلاب نہیں آئے گی۔ماضی میں بسنت کے باعث بےشمار حادثات ہوئے میرے خیال میں بسنت پر سے پابندی نہیں اٹھانی چاہئے۔بسنت کے لئے کوئی مقام مخصوص کر دینا چاہئے نمودو نمائش نہیں ہونی چاہئے۔جن کے بچے پتنگ بازی کے باعث جان سے گئے ان سے پوچھیں۔ کالم نگارمیاں افضل نے کہا کہ میرے خیال میں برٹش ایئرلائن کا پاکستان میں کام کرنے کا اعلان بڑی خبر ہے اس سے مثبت پیغام ملے گا۔اس میں پاک فوج کابہت کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے یہ معمولی واقعہ نہیں۔ماضی میں بسنت کو جشن بہاراں کام نام دیا جاتا تھا۔اوورسیز پاکستانی بسنت منانے آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پیدائش سے قبل جنس بتانے پر پابندی فوری لگنی چاہئے اس سے ابارشن میں اضافہ ہوتا ہے جو جرم ہے۔بچوں کو منشات کی لت لگنے سے وہ چوریاں بھی کریں گے۔کالم نگارناصر قریشی نے کہا کہ صحافیوں پر ماضی میں بھی تشدد ہوتا رہا حالیہ واقعہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔بسنت بے شمار لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا بھی ذریعہ ہے باہر سے وفود بھی آتے تھے جس سے سرمایہ کاری آتی تھی۔یہ بہت بڑا ایونٹ تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain