تازہ تر ین

زرداری ، نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آ باد‘کرا چی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو گیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنما?ں کے درمیان جنوری میں ملاقات متوقع ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طرف سے اس قسم کا رابطہ نہیں ہوا ،اگر رابطہ ہوتا تو اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں تھی۔ادھر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے بھی رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈ یا قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کرے، ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اسلام آباد میں کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے اور اس ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے اوپر بات کی گئی کہ اگر وہ گرفتار ہو جاتے تو پھر مسلم لیگ ن کی پالیسی کیا ہو گی۔اور ملاقات میں یہ طے پایا کہ اگر نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات ہو بھی جائے تو مسلم لیگ ن آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑ کر نہیں بیٹھے گی۔تاہم اگر آصف علی زرداری گرفتار نہیں ہوتے تو پھر پالیسی بدل سکتی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کا یہ موقف ہے کہ جب وفاقی سطح اور پنجاب کی سطح پر پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ مل گئی ہے تو پھر ہمیں کیا ضرورت ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ شامل ہو کر اپنی پوزشین بھی خراب کریں، ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہے کہ ان کے حالات کچھ اچھے نہیں ہیں۔اور ممکنہ طور پر آصف علی زرداری کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے بعد گرفتار کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ اگر انہیں بی بی کی برسی سے پہلے گرفتار کیا جائے توسندھ میں حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے ا سلیے انہیں بے نظیر بھٹو کی برسی کے فوراََ بعد گرفتار کیا جائے گا۔جب کہ دوسری جانب صحافی کی جانب سے آصف علی زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھنا چاہیں گے تو آصف زرداری نے صحافی کو پوچھا کہ کیا کرنا چاہیے،جیسے آپ کہتے ہیں ویسے ہی کر لیتے ہیں۔۔ا نہوں نے نواز شریف سے ملاقات کا عندیہ بھی دیا ہے تاہم آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی پالیسی کیا ہو گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain