تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔اسلام ا?باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ا?بی وسائل فیصل واوڈا نے بتایاکہ مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں آرمی چیف اور چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہمند ڈیم کے منصوبے کو وار ٹو واٹر کا منصوبہ کہہ سکتے ہیں، ہم ڈیم کی اوپننگ کرنے جارہے ہیں، ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 17 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پشاور کو پینے کا اتنا پانی دیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں تھک جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کو رلاو¿ں گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رواں برس 4 جولائی کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain