تازہ تر ین

رواں مالی سال کے 5 ماہ کا خسارہ گزشہ برس سے 10 فیصد کم رہا: اسٹیٹ بینک

کراچی(ویب ڈیسک)مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 5 مہینوں کا خسارہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 فیصد کم رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کا جاری کھاتوں کا خسارہ 1 ارب 25 کروڑ ڈالر جب کہ جولائی سے نومبر تک جاری خسارہ 6 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نومبر کا تجارتی خسارہ اکتوبر سے 2.3 فیصد کم رہا جب کہ ترسیلات زر ایک ارب ڈالر سے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پانچ مہینوں میں ترسیلات زر کی مد میں 9 ارب ڈالر موصول ہوئے اور جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain