تازہ تر ین

مانی نے سربراہ کرکٹ کمیٹی کو طلب کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کوآج لاہور طلب کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے درمیان آج لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا میں کارکردگی،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب ان دنوں بورڈ پر خاصا دبا ہے،البتہ فوری طور پر کسی بڑے فیصلے کا امکان نہیں ہے، محسن خان نے تصدیق کی کہ آج چیئرمین بورڈ سے ملاقات ہو گی البتہ یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس دوران کیا بات ہونی ہے۔ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے پیش نظر کوچ مکی آرتھر کا مستقبل اور سرفراز احمد کی ٹیسٹ میں کپتانی ایجنڈے میں شامل ہے۔ایجنڈے میں دو اہم چیزیں شامل ہیں۔ مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی ٹیسٹ میں کپتانی پر بات ہو گی۔چیئرمین کرکٹ کمیٹی محسن حسن خان موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی انداز کوچنگ سے متاثر نہیں اور ذرائع کے مطابق وہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات میں اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ محسن حسن خان، سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی سے بھی مطمئن نہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ کی کپتانی سے سرفراز احمد کی ون ڈے میں بلے بازی متاثر ہوئی۔ قومی کپتان کو صرف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی تک محدود رکھا جائے۔بڑی سیریز میں قومی ٹیم کی بڑی ناکامی پر پاکستان کرکٹ کے بڑے سر جوڑیں گے تو کیا بڑی ممکنہ خبر آتی ہے، کھیلوں کے حلقوں میں ابھی سے بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain