تازہ تر ین

قبائلی علاقوں میں پولیس کی بھرتی ، 5 لاکھ افراد کو صحت کارڈ دیئے جائیں : عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پولیس کی خالی اسامیوں پر بھرتی شروع کرنے اور پانچ لاکھ افراد کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے علاقوں کی ترقی کے لئے وہاں فوری طور پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ انضمام شدہ علاقوں میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ وزیراعظم نے فاٹا کے ضم ہونے والے علاقوں میں فوری طور پر پانچ لاکھ افراد کو صحت کارڈ کے اجرا کی ہدایت کی اور کہا جنوری کے آخر تک صحت کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان علاقوں کو قومی دھارے میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، قبائلی علاقوں کے عوام دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، تحریک انصاف کی حکومت ان علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لئے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کی توسیع کے مذاکرات کا ٹاسک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو سونپا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع پر قائل کیا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مذاکرات سے متعلق ٹیم وزیراعظم کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھے گی، پہلے مرحلے میں بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات آئندہ ہفتے سے شروع کیے جائیں گے، مذاکراتی ٹیم سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain