تازہ تر ین

سام سنگ کا نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک ) سام سنگ کو اس وقت چینی کمپنیوں کے سستے اسمارٹ فونز کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے لیے وہ ایک نئی سستی مڈرینج ڈیوائسز کی سیریز کو حل سمجھ رہی ہے۔سام سنگ کی نئی گلیکسی ایم سیریز کے اولین 3 فونز رواں ماہ کی 28 تاریخ کو بھارت میں متعارف کرائے جارہے ہیں۔سام سنگ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق یہ تین فونز ایم 10، ایم 20 اور ایم 30 ہوں گے جن میں سام سنگ کا نیا انفٹنی وی ٹیئر ڈراپ ڈسپلے دیا جائے گا۔بنیادی طور پر یہ ٹیئر ڈراپ ڈسپلے واٹر ڈراپ جیسا نوچ ہے اور حیران کن طور پر سام سنگ پہلی بار اپنے فونز میں نوچ دے رہی ہے حالانکہ ماضی میں اس کا مذاق بھی اڑاتی رہی ہے۔یہ تینوں فونز درحقیقت بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کیے گئے ہیں جہاں سام سنگ کو شیامی کے ہاتھوں مارکیٹ شیئر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گلیکسی ایم سیریز کے ان فونز کے فیچرز تو فی الحال سامنے نہیں آسکے۔مگر ایمازون انڈیا میں جاری تفصیلات کے مطابق یہ فونز ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہوں گے۔اسی طرح فنگرپرنٹ سنسر بیک پر موجود ہوگا، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈ فون جیک موجود ہوگا۔ایک انٹرویو میں سام سنگ بھارت کے سنیئر نائب صدر عاصم وارثی نے بتایا تھا کہ یہ کمپنی کے ‘سستے فونز’ ہوں گے جن کی قیمتیں 10 سے 20 ہزار بھارتی روپے (19 سے 40 ہزار پاکستانی روپے) کے درمیان ہوں گی۔یہ بھی پڑھیں : سام سنگ ایس 10 فون 5 مختلف ورڑن میں متعارف ہوگا؟ان کا کہنا تھا کہ ان فونز میں بڑی بیٹریوں کے ساتھ تیز چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔گزشتہ سال سام سنگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے نئے فیچرز کو فلیگ شپ فونز سے پہلے مڈرینج فونز میں متعارف کرانے کی حکمت عملی اپنارہی ہے۔اس حکمت عملی کے تحت کمپنی نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون گلیکسی اے 9 متعارف کرایا جبکہ گلیکسی اے 8 وہ پہلا فون تھا جس میں انفٹنی او ڈسپلے دیا گیا تھا جس میں کیمرہ او شکل کے سوراخ میں موجود ہے۔

اب گلیکسی ایم اس کمپنی کی وہ پہلی سیریز ہے جس میں نیا ٹیئر ڈراپ ڈسپلے دیا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain