تازہ تر ین

پاکستان کی سیاست لاہور کی ٹریفک اور کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس ایک جیسی ہے: ڈاکٹر مہدی حسن ، پاکستان اور بھارت کی روایات ایک جیسی دونوں ملکوں میں وراثت کی سیاست ہو رہی ہے: میاں حبیب ، وفاقی حکومت کو چاہیے جن صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے ڈلیور کر کے دکھائے: میاں افضل ، عوام روز گار ، تعلیم ، صحت جیسی سہولتیں چاہتے ہیں جو انکا بنیادی حق ہے: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار و سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں وفاداریاں تبدیلی کرنا معمولی سی بات سمجھا جاتا ہے لوگ بڑی آسانی سے پارٹیاں تبدیلی کر لیتے ہیں اصل میں پاکستان میں اقتدار ہی سیاسی کلچر ہے لیکن اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرنی چاہئے سیاست درست سمت میں ہو تو اقتدار خودبخود مل جاتا ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں بدزبانی بھی نہیں ہونی چاہئے لیکن یہاں الٹا بدزبانی کی ستائش کی جاتی ہے کہ بڑا ٹکا کر جواب دیتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات یہ نہیں سمجھتے ان کی اصل ڈیوٹی کیا ہے۔ ہم ایک قوم بننے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہمارے ہاں جمہوریت پنپ نہیں سکی۔ میرے خیال میں پاکستان کی سیاست، لاہور کی ٹریفک اور کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس ایک جیسی ہے۔ ہماری سیاسی جماعتوں میں ہیوی ویٹ لیڈروں کی کمی ہے۔ ملک میں پانی کے علاوہ پانی ضائع کرنے جیسا مسئلہ بھی ہے۔ امریکہ پاکستان پر اب اس طرح اعتبار نہیں کرتا جیسے پہلے کرتا تھا۔ کالم نگار میاں حبیب نے کہا کہ پاک بھارت خطے کی روایات ایک جیسی ہیں دونوں ملکوں میں وراثت کی سیاست ہو رہی ہے نظریات نام کی کوئی چیز نہیں صرف اقربا پروری اور مفادات کا کلچر ہے۔ عوام کی کسی کو پرواہ نہیں سب بس مفادات کے غلام ہیں۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لئے صرف بڑھکیں مارتی ہیں تعمیری کام نہیں ہو رہے۔ اپوزیشن شیڈو کابینہ ہے۔ سندھ حکومت تب تک تبدیل نہیں ہو سکتی جب تک اندر سے بغاوت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل چوتھی مرتبہ پاکستان آ رہے ہیں۔ کالم نگار میاں افضل نے کہا کہ شہباز شریف نے اور آصف زرداری نے این آر او کی تردید کر دی۔ حکومتیں این آر او نہیں ڈیل کرتی ہیں۔ حکومت کو چاہئے جن صوبوں میں اس کی حکومت ہے ڈلیور کر کے دکھائے۔ میرے خیال میں ہر وزیر کو صرف اپنا کام کرنا چاہئے وزیروں کو بے لگام نہیں ہونا چاہئے کہ بعد میں قابو میں نہ آئیں۔ چیف جسٹس نے ڈیمز کے حوالے سے آگاہی دی جو احسن اقدام ہے۔ کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ سوال یہ ہے اگر ملک میں جمہوریت صحیح معنوں میں نہیں اس کی وجہ کیا ہے۔ عوام صرف ریلیف چاہتے ہیں انہیں روزگار، تعلیم صحت جیسی سہولیات چاہئیں جو ان کا بنیادی حق بھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain