تازہ تر ین

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سپورٹس بورڈ سے الحاق

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کےساتھ الحاق کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو این او سی جاری کردیا.پاکستان فٹبال فیڈریشن کےسابق سربراہ مخدوم فیصل صالح حیات نے2012میں اپنے ذاتی مفادات سمیت اقتدار سے جڑے رہنے کےلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ آٹو ڈی ایفیلیئشن کے بنیاد پر الگ کرلیاتھا. 2018میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے منعقد ہونےوالے الیکشن کے بعد نومنتخب صدر سیداشفاق حسین اور پی ایف ایف کونسل کے ممبران نائب صدورعامر ڈوگر, سردار نوید حیدر اور ظاہر شاہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے پی ایف ایف اکاونٹس کودوبارہ آپریشنل بنانےکی درخواست کی تھی. پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نومنتخب باڈی کو تسلیم کرتے ہوئے حقائق کی بنا پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا خیر مقدم کرتےہوئے این او سی جاری کردیا. یاد رہے۔

سابق سربراہ پی ایف ایف فیصل صالح حیات پاکستان سپورٹس بورڈ کی صدر کے حوالےسے ٹو ٹرم پالیسی کے مخالف تھے جسکے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کو سپورٹس بورڈ پاکستان سے الگ رکھ کر فٹبالرز اور کھیل کا ناتلافی نقصان ہوا. نومنتخب صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سیداشفاق حسین نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی کے اجرا کو خوش آئند کرار دیتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر ملک میں فٹبال کےفروغ پر کام کے عزم کا اعادہ کیا. صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سیداشفاق حسین کا اس موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ ایک فرد واحد نے ملک میں فٹبال کے ساتھ جو ظلم کیا وہ ناقابل تلافی ہے. سید اشفاق حسین کاکہنا تھا کہ فرد واحد فیصل صالح حیات پندرہ سال سے صرف اپنی زات کے لیئے کھیل کو تباہ کرگیا, پاکستان نیشنل ٹیم کی کارکردگی سے لےکر ڈومیسٹک فٹبال سٹرکچر سب مایوس کن ہے.صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ سابق سربراہ نے آٹھ ماہ کےدوران فٹبال کے کڑوڑوں روپے کہاں خرچ کیئے اسکا حساب ہر صورت دینا ہوگا,نائب صدر پی ایف ایف عامر ڈوگر نے سابق سربراہ فیصل صالح حیات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے سابق عہدار کو سپریم کورٹ کا حکم تسلیم کرنے کا مشورہ دیا, نائب صدر عامر ڈوگر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جو لوگ فٹبال کی عالمی تنظیموں کو غلط اطلاعات دے رہے وہ خد سپریم کورٹ کے حکم پر منعقدہ الیکشن کا حصہ بنے ریے تاہم ناکامی کی صورت میں واویلا کررہے ہیں. نائب صدر پی ایف ایف اور صدر پنجاب فٹبال سردارنویدحیدرنے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون کو سراہتےہوئے اس الحاق کو کھیل کی بہتری کےحوالےسے اہم اقدام کرار دیا. نائب صدر پی ایف ایف ظاہر شاہ کاکہنا تھا کہ فیصل صالح حیات صدارت پر قابض رہنے کےلیئے کھیل کا نقصان کرگئے. انہوں نے کہا کہ فرد واحد ایشیئن فٹبال میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتا گیا تاہم پاکستان فٹبال تباہ ہوتی رہی, عالمی تنظیموں کو سچ کا ساتھ دیتےہوئے فٹبال کی بہتری کافیصلہ دینا چاہیئے. پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق کے بعد اب پاکستان فٹبال فیڈریشن حکومت پاکستان اور سپورٹس بورڈ پاکستان کے تحت تمام سہولیات سمیت انفراسٹرکچراستعمال کرسکے گا.گزشتہ سات سال سےفیصل صالح حیات کی سربراہی میں پی ایف ایف پاکستان سپورٹس بورڈ کے قوانین کا انکاری رہا ہے.دوسری جانب پاکستان فٹبال سے منسلق کوچز ریفریز آفیشلز اور کھلاڑیوں نے سپورٹس بورڈ پاکستان کے ساتھ الحاق کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتےہوئے فیصلہ کو فٹبال کی بہتری کےحوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا. فٹبال منتظمین اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فراہم ہونےوالی سہولیات کےحوالےسےبھی پر امید ہیں.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain