تازہ تر ین

ماضی میں سیاسی بنیاد پر کیس سنے جاتے، اب ایسا نہیں ہوتا:راجہ عامر عباس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کی رکنیت معطل رہے گی، اجلاس میں بھی شریک نہیںہوسکیںگے، کنور دلشاد ، نیوز ایٹ 7

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈپٹی پراسکیوٹر نیب راجہ عامر عباس نے کہا ہے کہ ماضی میں نیب میں سیاسی بنیدوں پر کیسز بنائے جاتے تھے لیکن اب ایسا ہیں ہوتا، چینل ۵ کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض ملزم نیب کی ناقص تفتیش کے باعث بری ہو جاتے ہیں، نیب قوانین میں خامیاں پارلیمنٹ درست کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ نئے چیف جسٹس عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کی جانب زیادہ توجہ دینگے، تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہا کہ بہت زیادہ مصروف شیڈول کے باعث وزیراعظم پارلیمنٹ نہیں آرہے، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مللک سے کرپشن ختم ہو ، دیگر مسائل پر کام ہورہاہے، لیکن اس پر زیادہ بات نہیں ہورہی ، پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اپوزیشن کے درمیان اعتماد ہمیشہ رہا ، موجودہ حکومت نے ععوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا، حکومت پیپلزپارٹی سے خوفزدہ ہے اس لئے نشانہ بنارہی ہے، حکومت کو جلد پتہ چل جائیگا کہ ملک کس طرح چلتے ہیں، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن نے تین ماہ کا وقت دیا تھا لیکن گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے ،جب تک ارکان اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کراتے انکی رکنیت معطل رہے گی ، اس دوران ارکان اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain