تازہ تر ین

کیا لاہور ائیرپورٹ پر واقعی شراب فروخت ہونے والی ہے؟ترجمان وزیراعلیٰ نے وضاحت کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) : گذشتہ روز سے لاہور ائیر پورٹ پر شراب اور بئیر فروخت ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں جس پر اب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا رد عمل آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نےکہا کہ کچھ نجی ٹی وی چینلز نے یہ خبر نشر کی کہ لاہور ائیر پورٹ اب شراب اور بئیر دستیاب ہو گی اور یہ کہاگیا کہ پنجاب حکومت نے اس کی اجازت بھی دے دی ہے حالانکہ یہ خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔ٹی وی رپورٹس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کی سائیڈ پر ایک فور اسٹار یا فائیو اسٹار ہوٹل زیر تعمیر ہے جو غالباً مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔جتنے بھی فور اسٹار اور فائیو اسٹار ہوٹلز ہیں، جس طرح کی اجازت ان کے پاس ہے اسی طرح کی اجازت اس ہوٹل کے پاس بھی ہو گی۔اس ہوٹل کو بھی وہی اجازت دی گئی ہے جو اس سے پہلے فور اسٹار یا فائیو اسٹار ہوٹلز کے پاس موجود ہے۔ یہ خبر در اصل ا±س زیر تعمیر ہوٹل کی تھی جسے ائیرپورٹ کی خبر بنا کر چلایا گیا۔ در حقیقت یہ ہوٹل ائیر پورٹ کے اوپر نہیں ہے بلکہ ائیرپورٹ کے پاس ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ائیرپورٹ ہمیشہ ایوی ایشن کے زیر انتظام آتا ہے پنجاب حکومت کے نہیں۔ حکومت پنجاب وہاں کچھ نہیں کر سکتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain