تازہ تر ین

ق لیگ کے تحفظات، وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے رہنماو¿ں سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) : وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی اور ق لیگ کے تحفظات کے پیش نظر ق لیگ کے رہنماو¿ں سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے کچھ دنوں میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع وزیراعظم کے مطابق تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر مسلم لیگ ق نے موجودہ حکومتی جماعت سے اظہار ناراضگی کیا تھا۔ یاد رہے کہ ق لیگ کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات کی جو بے سود رہی۔ ملاقات میں ق لیگ کے حکومت سے متعلق تحفظات دور کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سامنے شکووں اور شکایات کی پٹاری کھول دی۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ آپ کی قیادت سے اتحاد کے جو معاملات طے ہوئے تھے ان پر تاحال عمل نہیں ہوا۔مرکز اور پنجاب میں دو ، دو وزارتیں طے ہوئیں ، تاحال ان پر کوئی عملدرآمد نہیں کیاگیا۔ ذرائع ق لیگ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے شکووں پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ تو میرے علم میں ہی نہیں ہے ، میں وزیراعظم سے بات کرتا ہوں۔
پرویز الٰہی نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ بس ہمارے مابین ہوئے معاہدوں پر عمل ہونا چاہئیے۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کےپاس لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے خود ق لیگ کے رہنماو¿ں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات بے سود ہونے پر ق لیگ نے اسلام آباد میں اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں اتحاد سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain