تازہ تر ین

پاکستان ، بھارت مسئلہ کشمیر خود حل کریں : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (آئی این پی، آن لائن) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرچکی، امید ہے پاکستان اور بھارت تنازعات کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کے درمیان بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے، انتونیو گوتیرس نے یقین دہانی کرائی کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے تعاون کو تیار ہوں۔ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر رپورٹ پر پاکستانی صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ واضح طور پر اس سمت میں اپنا کردار ادا کرچکی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرچکی ہے، رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر پر کمیشن آف انکوائری مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نےوےارک مےں اقوام متحدہ کے ہےڈ کوارٹرز مےں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے سےکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر حقائق پیش کر کے اقوام متحدہ نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا، امید ہے عالمی معاملات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت با معانی مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران انتونیو گوٹرس نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سامنے لانے سے متعلق رپورٹ قابل تحسین ہے، اقوام متحدہ نے اس حوالے سے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کر کے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوا انہوں نے کہا دونوں ممالک میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیش کش کی تھی جس پر ابھی تک کامیابی نہیں ملی، امید ہے عالمی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ، ‘میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز کے سلسلے میں پیش کرتا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔’ انہوں نے بتایا کہ ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس نے حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے ایک بہت تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے، لہذا اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنا کردار نبھایا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain