تازہ تر ین

انٹیلی جنس کے پاس اطلاع پر تحقیقات ہوتی ہیں: ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف ، ساہیوال واقعہ پر بغیر تصدیق کارروائی کی گئی، واقعہ نے لوگوں کے دل ہلا دیئے: عبدالقادر پٹیل کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءعبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ساہیوال واقعے نے لوگوں کے دل ہلا دیے ہیں عوام اس حوالے سے کوئی بھی تاویل قبول نہیں کرے گی۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی عجیب بات ہے وزیر اعلی پھول لے کر اس زخمی بچے کے پاس گئے جس کے والدین کو قتل کیا گیااب ان بچوں کو کیسے مطمئن کیا جائے گا۔ حکومت تو چل ہی جے آئی ٹیز پر رہی ہے۔حکومتی وزراءبھی بغیر سوچے سمجھے بیانات دیتے رہے۔ میرا سوال ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کہاں ہیں۔ایئر مارشل ر شاہد لطیف نے کہا ہے کہ اگر کسی انٹیلی جنس ایجنسی کے پاس کوئی اطلاع آتی ہے تو تحقیقات کی جاتی ہیں لیکن ساہیوال واقعے میں سوچے سمجھے بغیر ہی کارروائی کی گئی کوئی تصدیق تک نہیں کی گئی۔پھر نامعلوم افراد کے نام ایف آر درج کی گئی اس کی بھی سمجھ نہیں آئی کیا سی ٹی ڈی کے لوگ نامعلوم ہیں۔میں سمجھتا ہوں اس قسم کے واقعے سے لوگوں کے دلوں میں ایک خوف بیٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع وقت کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماءعبدالمنان نے کہا کہ حکومتی وزراءکے بیانات میں تضادات ہیں میں کہتا ہوں ساہیوال میں ان لوگوں کو گرفتار کیوں نہ کیا گیا گولیاں کیوں ماری گئیں جب اندر سے فائرنگ ہوئی تھی تو گاڑی سے خول کیوں نہ ملے۔قوم جے آئی ٹیز نہیں چاہتی انصاف چاہتی ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain