تازہ تر ین

پھڈا پڑ گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی حکومت سے مسلم لیگ ق کے اختلافات ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ حکومت سے اختلاف کی بنا پر ہی صوبائی وزیر برائے معدنیات عمار یاسر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات کی لیکن ملاقات بے سود رہی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سارا معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کرنے اور مسلم لیگ ق کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ تاہم مسلم لیگ ق کے ترجمان کامل آغا نے نام لئے بغیر دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب میں حکومت سازی کی پیشکش کی ہے جبکہ مسلم لیگ ق سے پیپلزپارٹی بھی رابطے میں ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اچھا سلوک نہیں کر رہی اگر عمران خان کا یہی رویہ رہاتو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔(ق) لیگ اور تحریک انصاف میں بڑھتی ہوئی دوریوں کا فائدہ ا ٹھانے کیلئے اپوزیشن متحرک ہو گئی ،آ صف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے جلد ملاقات کیلئے رابطے شروع کر دیئے ۔جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے اہم رہنما بھی اس اتحاد کے حوالے سے نہ صرف متحرک ہو چکے ہیں بلکہ یہ بھی طے کیا جا رہا ہے کہ کس طرح ان ناراضگیوں کو دور کیا جا سکتا ہے ، با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک انصاف کی حکومت کو سخت جھٹکا دینے کیلئے اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے دو محاذوں پر کام شروع کر دیا ، ایک سانحہ ساہیوال پر حکومت کے خلاف عوامی دباﺅبڑھانا اور دوسرا (ق) لیگ کی قیادت سے رابطے کر کے ان کی حکومت سے علیحدگی کیلئے منانا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد آ صف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان اپنے اپنے طور پر چودھری برادران سے ملاقات کریں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری برادران کی طرف سے ابھی تک حکومت کا ساتھ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ تحریک انصاف کی اعلی قیادت کو معاملات سلجھانے کیلئے وقت دینا چاہتے ہیں،اس حوالے سے انہوں نے تحریک انصاف کی ایک اہم شخصیت کو اعتراضات بھیجے ہیں جن میں اتحاد کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain