تازہ تر ین

حب: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ، لاشیں آبائی علاقوں میں پہنچنے کے بعد کہرام مچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ واقعے میں 15 افراد زخمی بھی ہیں۔مسافر کوچ میں لگ بھگ 40 افراد سوار تھے جو کراچی سے پنجگور جارہی تھے کہ بیلہ کراس کے مقام پر اس کا ٹرک سے تصادم ہوگیا، ٹرک میں ایرانی ڈیزل ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا اور واقعے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک زخمی بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ابتدائی طور پر ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی نے حادثے میں 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق سانحہ بیلہ میں جاں بحق 7 افراد کی شناخت ہوگئی، جنہیں ان افراد کے ورثا نے شناخت کیا۔انہوں نے بتایا کہ حادے میں شناخت ہونے والے افراد کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کردی اس سے قبل حادثے میں زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔حادثے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کراچی منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی تھی۔ریسکیو اہلکاروں نے بس میں موجود مزید افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کی تھی جبکہ ان کی طرف سے کوچ اور ٹرک میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی گئی واقعے سے متعلق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل نے کہا تھا کہ بس اندر سے انتہائی گرم ہے اور اس لیے لاشیں نکالنے میں جلد بازی نہیں کی جاسکتی۔بعد ازاں سانحہ بیلہ میں جاں بحق افراد کی لاشیں بیلہ سے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردی گئی تھیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain