تازہ تر ین

نان فائلرز کو ہر قسم کی درآمدی گاڑی خریدنے کی اجازت ملنے کا امکان

اسلامآباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے نان فائلرز کو ہر قسم کی درآمدی گاڑی خریدنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت نے دوسرے منی بجٹ کے تحت نان فائلرز کیلیے1300سی سی سے زائد کی استعمال شدہ درآمدی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی دیدی ہے کیونکہ فنانس بل میں تجویز کردہ ترمیم میں نان فائلرز کیلیے گاڑی کی خریداری پر پابندی کو صرف مقامی گاڑی تک محدود رکھا گیا ہے اور درآمدی و استعمال شدہ گاڑی کا ذکر تک نہیں ہے اس لیے اگر یہ فنانس بل قانون بنتا ہے تو نان فائلرز کو درآمدی و استعمال شدہ ہر قسم کی گاڑی خریدنے کی اجازت مل جائے گی تاہم مقامی سطع پر تیار ہونیوالی صرف تیرہ سو سی سی تک کی گاڑیاں خرید سکیں گے۔ایف بی آر ترجمان حامد عتیق سرور سے جب رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ پاکستانی نان فائلرز کو ضمنی بجٹ کے ذریعہ تیرہ سو سی سی تک کی مقامی گاڑی خریدنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم درآمدی گاڑی ہر قسم کی خرید سکتے ہیں مگر اس کیلیے ایڈوانس ٹیکس نان فائلرز والا اضافی شرح سے ادا کرنا ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain