تازہ تر ین

ایپل: آئی فون کے فیس ٹائم سافٹ ویئر میں خرابی کا انکشاف، کوئی بھی آپ کی باتیں سن سکتا ہے

نیو یا رک (ویب ڈیسک)ایپل نے اپنے فیس ٹائم سافٹ ویئر میں موجود اس خرابی کا اعتراف کیا ہے جس کی وجہ سے اگر فیس ٹائم سے ملائی گئی کال نہ بھی اٹھائی جائے تو کال کرنے والا کچھ دیر کے لیے دوسری جانب موجود شخص کی باتیں سن سکتا ہے۔بعض معاملوں میں کال وصول کرنے والے کے آئی فون سے ان کے علم کے بغیر ویڈیو بھی چلی جاتی ہے۔کمپنی نے کہا ہے کہ اس مسئلے کی درستگی سے متعلق اپڈیٹ تیار کرلی گئی ہے اور جلد لوگوں تک پہنچا دی جائے گی۔’نائن ٹو فائیو میک بلاگ‘ نامی ویب سائٹ نے سب سے پہلے اس مسئلے کی نشاندہی کی تھی۔ ان کے مطابق یہ مسئلہ اسی صورت میں پیش آتا ہے جب دونوں ہی صارفین ایپل کا 12.1 یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہوں۔کال پر دو ہی صارفین موجود ہونے کے باوجود خرابی کے باعث گروپ میں بات چیت والا فنکشن آن ہوجاتا ہے۔ سافٹ ویئر کال نہ اٹھانے کی صورت میں بھی کال وصول کرنے والے کا مائک آن کردیتا ہے۔متعدد گھنٹوں کے بعد کال ڈراپ ہونے تک دوسری طرف سے آواز آتی رہتی ہے۔ایپل نے کہا ہے کہ اپڈیٹ اس ہفتے جاری کردی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain