تازہ تر ین

فیس بک نے ایران سمیت کئی ممالک سے غیرمصدقہ اکاوئنٹس معطل کردیئے

لاہور (ویب ڈیسک ) فیس بک نے ایران سے چلائے جانے والے 783 اکاﺅنٹس سمیت دیگر ممالک میں بنائے گئے کئی غیر مصدقہ اور جعلی اکاﺅنٹس کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔فیس بک کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ایران سے متعلق 783 پیجز، اکاﺅنٹس اور گروپس کو اس لیے معطل کردیا گیا ہے کیونکہ وہ جعلی انداز میںچلائے جارہے تھے۔دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ اس طرح کے غیرمصدقہ اکاﺅنٹس کو سیاست اور انتخابات میں مداخلت کے لیے چلایا جاتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس بک نے حالیہ چند ماہ کے دوران میانمار، بنگلہ دیش اور روس میں چلائے جانے والے اس طرح کے کئی گروپس کو معطل کردیا تھا۔دوسری جانب ٹویٹر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران، وینزویلا اور روس میں محدود پیمانے میں اس طرح کی سرگرمیاں پکڑی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ان اکاﺅنٹس کے حوالے سے ٹویٹر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں 2018 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل اس طرح کے مشکوک اکاﺅنٹس کو معطل کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق فیس بک اور سوشل میڈیا کا ایک اور پلیٹ فارم انسٹاگرام میں افغانستان، جرمنی، بھارت، سعودی عرب اور امریکا سمیت درجنوں ممالک میں اپنی شناخت چھپا کر دوسرے ناموں سے اکاﺅنٹس چلائے جاتے ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اکاﺅنٹس اشتہارات کی مد میں تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر خرچ کرتے ہیں جس کی ادائیگی امریکی ڈالر، برطانوی پاﺅنڈ، کینڈین ڈالر اور یورو میں کی جاتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سروس میں مشکوک سرگرمیوں کی نشان دہی اور معلومات کی فراہمی میں ٹویٹر نے تعاون کیا اور اسی طرح ٹیکنالوجی کی دیگر کمپنیاں بھی تعاون کررہی ہیں جس سے صارفین کے لیے پیدا ہونے والے خطرات سمیت کئی مشکوک سرگرمیوں کو روکا جاسکتا ہے۔فیس بک نے معطل کیے گئے تازہ اکاﺅنٹس کے حوالے سے کہا کہ مختلف ممالک میں روایتی انداز میں خود کو مقامی ظاہر کرنے والے اکثر جعلی اکاﺅنٹس استعمال کرتے ہیں اور تازہ واقعات کی خبریں بھی دیتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خبروں میں ایران کے سرکاری میڈیا سے جنگ زدہ ممالک شام اور یمن سے متعلق جاری ہونے والی خبریں بھی شامل ہیں۔فیس بک کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس جن دیگر ممالک سے متعلق ہیں ان میں افغانستان، البانیا، الجیریا، بحرین، مصر، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، لیبیا، میکسیکو، مراکش، پاکستان، قطر، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سوڈان، شام، امریکا اور یمن کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain