تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان سے اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) : وزیراعظم عمران خان سے اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف نے ملاقات کی۔ دونوں کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، ملاقات میں اسلامی اتحادی فوج کے تمام اسلامی ممالک سے دہشتگردی کے خاتمے کے مقصد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلامی اتحادی فوج کے دہشتگردی کے خلاف کردار کو سراہا۔
ملاقات میں علاقائی استحکام ، سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ راحیل شریف نے دفتر خارجہ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے دہشت گردی کےخلاف اقدامات سےآگاہ کیا جبکہ شاہ محمود قریشی نےعلاقائی امن وسلامتی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کوسراہا۔ خیال رہے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس دورے کے دوران جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سیاسی و عسکری قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain