تازہ تر ین

ای سی سی نے پی آئی اے کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ائیرلائن کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اداروں کے مالی معاملات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی جس سے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کے لیے پرزے خریدے جائیں گے۔اس کے علاوہ ای سی سی نے کپاس کی فصل بڑھانےکیلئے اقدامات اٹھانےکی بھی منظوری دی۔اجلاس میں کپاس اگانے والے علاقوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے ریسرچ ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی جب کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved