تازہ تر ین

کراچی: ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل، مریض رلنے لگے

کراچی ((ویب ڈیسک)) کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا، ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث سرکاری اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دیئے گئے، بیشتر اسپتالوں کی او پی ڈی بند ہونے سے مریض رلنے لگے۔سول اسپتال حیدر آباد میں مریض بے حال ہیں، مسیحا ضد پر اڑ گئے، احتجاجکے باعث سرکادی اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دیئے گئے۔ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے نو ٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ سکھرمیں بھی ڈاکٹر اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں، او پی ڈی بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 2 سال کی بچی کو فوری طبی امداد نہ ملنے پر لواحقین نے ہسپتال کے باہراحتجاج کیا۔سیہون شریف میں بھی ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عمرکوٹ سول ہسپتال کے ڈاکٹربھی حکومت سے نالاں ہیں، پچھلے تین دن سے او پی ڈی بند اور مریض بے حال ہیں۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہیں اور الائونسز دوسرے صوبوں کے برابر کیے جائیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain