تازہ تر ین

ایسا محسوس ہورہا ہے کہ نوازشریف ضمانت ہونے کے بعدلندن چلے جائیں گے: کامران گورایہ ، گوادر میں آئل ریفائنری لگنا چین کیلئے بھی سود مند ہوگا‘ امداد سے ملک نہیں چلتے:خالد چودھری ، عام شہری کیلئے کبھی میڈیکل بورڈ نہیں بنا‘ نوازشریف کیلئے آئے دن بورڈ بدل رہا ہے:میاں افضل ، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ منشیات مگر اس کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا:اسد مفتی، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

چینل فائیو کے تجزیوں اورتبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر کالم نگاراسد مفتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد افراد کا وفد پاکستان کے دورہ پر آرہا ہے۔ بھارت میں جیش محمد کے حملے میں 45فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کو محتاط رہنا اہئے۔کشمیر کی آزادی کا کوئی تصور نہیں ، معاہدے کے مطابق بھارت یا پاکستان کیساتھ ہی جائے گا۔ پاکستان کا بڑا مسئلہ منشیات ،مگر حل نہیں ہے،ہالینڈ میں نشے کا عادی انسان نشہ لینے پولیس کے پاس جاتا ہے اور پولیس کا ادارہ ہی اسکا علاج کرتا ہے۔ کالم نگار کامران گورایہ نے کہا کہ شاہ فیصل اور شاہ عبداللہ ماضی میں اس سے بڑے وفود کیساتھ پاکستان آتے رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد کے آنے سے پہلے شہبازشریف کی رہائی پربھی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیںمگر انکی آمد کو شک کی نگاہ سے دیکھنا غلط ہے،یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ بھارت کے جیش محمد کو ختم کرنے کے دعویٰ کے باوجود گاڑی میں بارودی مواد جائے وقوعہ تک جانا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ انکے پرانے معالج سے علاج کرانے کی تجویز دے رہا ہے، یعنی انہیں ضمانت کے بعد قوی امکان ہے کہ وہ لندن چلے جائیں گے۔تعلیمی ادارے تعلیم بیچ رہے ہیں، بچوں کو مشین بنا دیا ہے۔ پی ایس ایل کا کریڈٹ نجم سیٹھی کا ہے، پی ایس ایل فور خوش آئند ہے، غیر ملکی کرکٹرز کو سیلوٹ کرتے ہیں۔ اس مرتبہ لاہور قلندر ، قلندر بنے گی۔ تجزیہ کار خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی یا غیر اسلامی کوئی برادر ملک نہیں ہوتا، ملکوں کے مفادات ہوتے ہیں۔ یکا یک سعودی عرب کا پاکستان کا مہربان ہونے میں اہم کردار افغانستان کی صورتحال ہے، پاکستان کو پلیز کیا جارہاہے۔ گوادر میں آئل ریفائنری لگنا چین کے لیے بھی سودمند ہوگا، چین کی ناراضگی کی باتیں غلط ہیں۔ امداد سے ملک نہیں چلتے، پاکستان کے پاس موقع ہے امداد کو آمدن کا مستقل سلسلہ بنائے۔ کشمیری یوتھ آزاد کشمیر چاہتی ہے، قصور جسکا بھی ہو مرتا کشمیری ہی ہے۔ پاکستان میں الکوحل پر پابندی کے بعد بڑے نشے عام ہوئے، معاشرے کی فضا کھولنی ہوگی۔طبقاتی تقسیم کیوجہ سے فرسٹریشن نشے میں اضافے کیوجہ ہے۔ کا اشرف اور نجم سیٹھی کو بھی پی ایس ایل فور کی تقریب میں مدعو کیا جانا چاہئے تھا۔میزبان تجزیہ کار میاں افضل کا کہنا تھا کہ عام پاکستانی کے لیے کبھی بورڈ نہیں بنا ، نواز شریف کے لیے آئے روز میڈیکل بورڈ بدل رہا ہے۔ سکول و کالجز میں نشہ فیشن بن گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain