تازہ تر ین

دوست کی بہن سے زیادتی ، مزاحمت پر دانت توڑ دئیے ، ویڈیو بھی بنا لی ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

قصور(بیورورپورٹ)غوثیہ کالونی قصور میں اوباش ملزموں کے گروہ نے اپنے ہی دوست کی جواںسالہ اورمطلقہ بہن کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا مزاحمت کرنے پر ملزمان نے مذکورہ خاتون کے دانت توڑ ڈالے اور اسے بری طرح زخمی کرنے کے بعد کئی روز تک حبس بے جا ءمیں رکھا اور اس دوران زبردستی اس کی تصویریں اتارتے اور فلم بناتے رہے یہ بات تھانہ بی ڈویژن قصور میں صفدر علی ہاشمی کی بیٹی (ب) کی طرف سے درج کرائے گئے مقدمہ میں کہی گئی ہے پولیس نے ملزم عدیل عرف ٹیپو کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلا ش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں مذکورہ خاتون کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزم عدیل عرف ٹیپو اس کے بھائی کا دوست تھا اور اس دوران اس نے (ب) سے موبائل فون پر رابطہ کیا جس پر خاتون نے ناراضگی کا اظہار کیا تو ملزمان نے اسے دھمکیاںدینا شروع کر دیں اور کہا کہ وہ خاتون کی کم سن بیٹیوں کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کر دے گا اس دوران ملزم نے ایک دن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ا سکے گھر پر دھاوا بول دیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس کے بعد ملزم عدیل عرف ٹیپو وغیرہ نے زیادتی کے اس عمل کو معمول بنا لیا اور ان کی دھمکیوںکی وجہ سے وہ ذہنی مریض بن کر رہ گئی ملزم کی جنسی درندگی نے اسے حاملہ کر دیا جس پر (ب)نے اپنے اہلخانہ کو اس کیفیت سے آگاہ کیا تو اہلخانہ نے اس امر کی اطلاع پولیس کو دی اور پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں (ب)کا میڈیکل کرایا تو ثابت ہوا کہ ناصرف ملزمان اس سے زیادتی کرتے رہے ہیں بلکہ اس کے نتیجہ میں وہ حاملہ بھی ہوچکی ہے جس پر پولیس نے عدیل عرف ٹیپو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہی ہے جبکہ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف کی اپیل کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain