تازہ تر ین

پاکستان میں پابندی اور سعودی عر ب میں دھوم دھام سے بسنت

ریاض (ویب ڈیسک ) بسنت کا تہوار ہو اور پاکستانیوں کا جوش وخروش نا ہو یہ ممکن نہیں ریاض کائٹ کلب کی جانب سے بسنت میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکبانوں نے شرکت کی اور بسنت سے لطف اندوز ہوئے، شہر کے باہر کھلے میدان میں بسنت میلے نے ایسا رنگ جمایا کہ پاکستانیوں نے جنگل میں منگل کا سا سماں پیدا کر دیا ،ہر جانب رنگ برنگی پتنگیں اڑتی ہوئی نظر آئیں جس سے صحرائے عرب کا آسمان بھی رنگین ہوگیا۔اس موقع پر منچلوں نے خوب موج مستی کا سماں کیے رکھا اور میوزک پر ڈانس کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ پتنگ بازی کا پیچ لڑاتے ہوئے خوب محظوظ ہوتے رہے، جدہ دمام،القصیم، بریدہ اور ریاض کے ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے افراد کا کہنا تھا کہ بسنت میلے نے چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا ہے اس موقع پر پتنگ بازوں کا کہنا تھا کہ بسنت ہماری ثقافت کا حصہ ہے مگر پاکستان میں اس پر مسلسل پابندی نے ان کو کافی مایوس کیا ہے مگر ہم اپنا شوق سعودی عرب میں پورا کر رہے ہیں اور ہم سعودی گورنمنٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں بسنت منانے کی اجازت دے رکھی ہے اگر پاکستان میں بھی حکومت بسنت کو منانے کے لئے حفاظتی اقدامات کرے تو لازمی طور پر بسنت کو منایا جا سکتا ہے، دوسری جانب پاکستان میں ایسے افراد کو بھی ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے جو کیمیکل ڈور کا استعمال کرتے ہیں جو انسانی زندگی کے لئے نقصان دہ ہے۔بسنت میلے کے آرگنائزر حاجی ادیب، الیاس بٹ، شاہد مغل اور شفیق کا کہنا تھا کہ بسنت ایک ایسا تہوار ہے جسے زیادہ تر پاکستانی پسند کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ جو لوگ یہاں مقیم ہیں وہ بسنت کو منا کر خوشی حاصل کر سکیں اور دیار غیر میں بسنت کا مزہ اٹھا سکیں بسنت میلے میں خواتین نے بھی پتنگ بازی کی اس کے علاوہ روایتی پاکستانی کھانوں سے بھی لوگ مستفید ہوتے رہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain