تازہ تر ین

گردشی قرض کے کنٹرول کیلئے حکومت کا مزید 200 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ

لاہو ر (ویب ڈیسک) توانائی میں اصلاحات کا کام کرنے والے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے بجلی پیدا کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں کے غیر مستحکم مالی معاملات کو توانائی کے شعبے کے قرض سے دور رکھنے کے لیے حکومت مزید 200 ارب روپے (ایک ارب 44 کروڑ ڈالر) قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ رپورٹ میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان کی معیشت اور معاشرہ ایک دہائی سے بجلی کی کمی کا شکار رہا ہے، جس نے اس کے مینوفکچرنگ کے شعبے کو کمزور کردیا اور 20 کروڑ 80 لاکھ افراد کے اس جنوبی ایشائی ملک کے ووٹر میں غصہ پایا جاتا ہے۔اگرچہ گزشتہ 12 ماہ میں بجلی کی کمی ختم ہوگئی ہے لیکن برسوں کی بدانتظامی اور سبسڈیز کے لیے مالی کمی نے بجلی کے شعبے کے بقایا جات یا ’گردشی قرض‘ کو بڑھا کر 14 کھرب روپے (10 ارب 1 کروڑ ڈالر) تک پہنچا دیا ہے۔نڈیپنڈینٹ پاور پروڈیوسز (آئی پی پیز) حکومت کی جانب سے تاخیر سے ادائیگیوں پر غصہ ہیں اور وہ مالی مسائل کے حوالے سے خبردار کرچکے ہیں جبکہ دوسری جانب ماہرین اقتصادیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بڑھتا ہوا گردشی قرضہ پاکستان کے مالیاتی خسارے کو مزید بڑھا دے گا، جو بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ جاری بیل آو¿ٹ مذاکرات کا ایک اہم حصہ ہے۔پاکستان کی جانب سے توانائی کے شعبے میں موجود مالی بحران کو کم کرنے کے لیے اسلامک بانڈ کے ذریعے 200 ارب روپے لیے گئے تھے لیکن صورتحال یہ کہتی ہے کہ اس میں مزید رقم کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے توانائی اصلاحات پر بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر نے بتایا کہ حکومت اپریل تک مزید 200 ارب روپے کا مزید قرض لے کر بجلی کی پیداواری کمپنیوں پر مالی دباو¿ کم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ کل 400 ارب بقایا رقم کو صفر تک نہیں لائے گا لیکن یہ اس مقام تک استحکام کردے گا جہاں کوئی جنریٹر بند کرنے کے خطرے یا لکویڈٹی کے مسائل کا سامنا نہیں کرے گا‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain