تازہ تر ین

فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، وزیر قانون فروغ نسیم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے التوا کے معاملے پر وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں پر الزام دھرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا مو¿قف واضح نہیں ہے اور وہ تذبذب کا شکار ہے۔وزیرقانون نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا فوجی عدالتوں پر مو¿قف بالکل واضح ہے، کسی بھی اپوزیشن لیڈر نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے بدلے کسی لین دین کی بات نہیں کی، بلکہ ہر محب وطن پاکستانی اور سیاستدان فوجی عدالتوں کے حق میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پاکستانی عوام کی خواہش پر کی جا رہی ہے، تاہم اس کے قانون میں جدت لانا چاہتے ہیں، اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوجی عدالتوں کی قانون سازی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain