تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کے عشائیے میں کیسے بلائیں؟ اپوزیشن رہنما یاجیل میں ہیں یا ضمانتوں پر، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں کو عشائیے پر کیا بلائیں ان کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے پر اپوزیشن رہنماﺅں کو کیا بلائیں؟ ان کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں، اور جو باقی ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں، انھیں بلانا نہ بلانا برابر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے آگے جا کے کوئی نئی لیڈر شپ ابھرے تو ابھرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain