تازہ تر ین

کلچرل پالیسی اگلے چند ہفتوں میں منظور ہوگی۔ فیاض الحسن چوہان کا تقریب سے خطاب

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام فوک سٹوڈیوسیزن 2 میں راولپنڈی آرٹس کونسل نے اپنا ثقافتی شو ’راول رنگ‘ اوپن ائیرتھیٹرباغ جناح لاہورمیں پیش کیا۔صوبائی وزیربرائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ وفاقی پالیمانی سیکریٹری وجیہہ اکرم بطورخاص شریک ہوئیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے، ڈائریکٹر ابرار عالم، ڈائریکٹر تانیہ ثانی، اور ڈپٹی ڈائریکٹر مغیث بن عزیز بھی تقریب کا حصہ تھے۔ ’راول رنگ‘ میں راولپنڈی ڈویثرن کے تمام اضلاع جہلم، چکوال،اٹک سے بہترین فنکارشریک ہوئے۔فنکاروں میں سیمی لوک رقص پارٹی، چکوال گروپ، گڑیا ڈھول والی، ارم عباسی، معروف فوک گلوکار،گلشن علی خان، احمدحیدری،افشاں زیبی،لاریب،رابیل اورکئی نامورلوگ شامل تھے۔اس کے علاوہ دستکاروں میں ٹرک آرٹ، ڈول میکنگ، چک آرٹ، ٹیبل لیمپ اورپیپر کویلنگ کی نمائش بھی کی گئی۔تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج یہاں خطہ پوٹھوہار کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے تقریب رکھی گئی ہے۔ روالپنڈی اور پوٹھوہار کے ثقافت کو پرموٹ کرنا مجھے بہت اچھا لگا۔محکمہ اطلاعات و ثقافت میں اب لوٹ مار فنکاروں کی حکومت ختم ہوگئی۔ایسے ا فنکاروں کی سرپرستی نہیں ہوگی۔اصل فنکار کی سرپرستی ہوگی۔ پنتیس سال تک کی عمر کے لوگوں کو وائس آف پنجاب میں موقع دیں گے۔یہ نیا مہدی حسن ڈھونڈنے کی کاوش ہے۔ چاروں زونز سے بہترین فنکار منتخب کرکے ان کو سرکاری سطح پر پرموٹ کیا جائے گا۔چار لاکھ مالیت کا ہیلتھ انشورنس کارڈ چھ ہزار فنکاروں کی فیمیلیز کو دیا جائے گا۔فلم ڈرامہ تھیٹر میوزک پنجاب سطح پر ہوگا۔کلچرل پالیسی اگلے چند ہفتوں میں منظور ہوگی۔میری وزارت کرپشن بدیانتی نا اہلی سے دوچار نہیں ہوگی۔ چالیس فیصد کرپشن کو ڈھکا لگا دیا۔ جو کرے گا وہ بھرے گا۔میرا پیسہ جرنلسٹ اور آرٹسٹ پر خرچ ہوگا۔آرٹسٹوں کی ویلفیر ہوگی۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہم دہشتگرد نہیں۔ہم امن کے خواں ہیں۔ اس وقت انڈیا پھر عیاری اور مکاری کی سیاست کرتا ہے۔ اب پھر پاکستان کو ریجنل اور نیشنل لیول پر بدنام کرنے کی مذموم اور ناکام سازش کر رہا ہے۔۔تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پوٹھوہار کی ثقافت سے محظوظ ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain