تازہ تر ین

نیب کا علیم خان کے بعد پرویز خٹک اور مشتاق غنی کے گرد بھی گھیرا تنگ

پشاور(ویب ڈیسک) نیب نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے وزیردفاع پرویزخٹک، اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے اورانہیں اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ہری پورمیں پاک آسٹریلیا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کیا گیا۔ سیکرٹری اعلی تعلیم نے نئے ادارے کے قیام اوروفد کوآسٹریلیا لے جانے کے لئے 30 لاکھ کا فنڈ مانگا، سیکریٹری پی اینڈ ڈبلیو اورسیکریٹری فنانس نے بھاری لاگت کے باعث منصوبے کی مخالفت کی اور مخالفت کے باوجود بھی چیف سیکریٹری، مشیرتعلیم اور وزیراعلی نے منصوبے کی منظوری دے دی۔سیکریٹری پی اینڈ ڈبلیو اور سیکریٹری فنانس نے نئے ادارے کے بجائے کسی ادارے کو اپ گریڈ کرنے کی تجویزدی، ادارے کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں بھی میرٹ کو نظرانداز کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلی نے رولز کی خلاف وزری کرکے ڈاکٹرنصیر علی خان کو پی ڈی تعینات کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain