تازہ تر ین

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

دبئی (ویب ڈیسک ) پی ایس ایل 4 کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
لاہور قلندرز کا 139 رنز کا ا?سان ہدف کراچی کنگز کے لیے پہاڑ ثابت ہوا، قلندرز کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو دباو¿ میں رکھا جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے بیٹسمین اونچی شارٹس کھیلتے ہوئے وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے اور پوری ٹیم ا?خری اوور میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
محمد رضوان 34 اور بابر اعظم 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیونگسٹون 11، انگرم 16، بوپارا ایک، عماد وسیم 17 اور سکندر رضا 10 رنز بنا سکے۔
لاہور قلندرز کے سب سے کامیاب بولر حارث رو¿ف رہے جنہوں نے 4 شکار کیے جب کہ شاہین شاہ ا?فریدی اور راحت علی نے 2، 2 اور ویلجوئن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے فخرزمان اور سہیل اختر نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا ا?غاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی 64 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب سہیل اختر 39 رنز بنا کر کیچ ا?و¿ٹ ہوئے، جس کے بعد دقفے قفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور مقررہ اوورز میں قلندرز 6 وکٹوں پر 138 رنز تک ہی محدود رہی۔
فخرزمان 26، ڈیوسچ 28، ڈیویلیئر 3، محمد حفیظ 14، برینڈن ٹیلر 13 رنز بناسکے جب کہ ویلجوئن 8 اور یاسر شاہ 2 رنز بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2، محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ تھا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain