تازہ تر ین

سانحہ ساہیوال : گاڑی میں بچے اور فیملی ہونے کے باوجود افسروں نے آپریشن کا حکم دیا ، سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر صفدر کا بیان

لاہور (خصوصی ر پو رٹر) سانحہ ساہیوال کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے ، سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر نے افسروں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ گاڑی میں بچے اور فیملی موجود ہونے کے باوجود افسروں نے آپریشن کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر صفدر نے آخری بیان میں بتایا کہ افسروں کی جانب سے انہیں آپریشن کرنے کا حکم دیا گیا۔ جب وہ ذیشان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے تو اس دوران انہیں گاڑی میں فیملی اور بچے بھی نظر آئے۔ جس کے بارے میں انہوں نے افسروں کو آگاہ بھی کیا۔ تاہم افسروں نے اس کے باوجود کارروائی کرنے کے احکامات دیئے۔جے آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ جلد تحقیقات کو مکمل کر کے اعلیٰ افسروں کو پیش کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کے افسران کی جانب سے پہلے گاڑی کے شیشے کالے ہونے کی بنا پر فیملی کا پتہ نہ چلنے کا بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain